Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریسکیو 1122چترال نے گزشتہ سال کے دوران 1424 افراد کو ریسکیوکیا،سالانہ رپورٹ جاری

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) ریسکیو 1122 لوئر چترال نے گذشتہ سال2020 میں ڈسٹرکٹ لوئر چترال کےاندر مجموعی طور 1050 مختلف قسم کے ناگہانی حادثات میں رسپانس دیتے ہوئے 1424 افراد کو ریسکیو کرکے عوام کو بروقت خدمات فراہم کیں، ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کی نگرانی میں کورونا وبا کے دوران کووڈ-19 کے 190 مشتبہ مریضوں کی منتقلی کی، جاری پریس ریلیز کے مطابق 599 میڈیکل ایمرجنسیز میں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے مریضوں کو ہسپال منتقل کیا،

64 ٹریفک حادثات میں رسپانس دیتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتالوں میں منتقل کیا، ڈسٹرکٹ لوئر چترال میں 43 آگ لگنے اور 26 دریا میں ڈوبنے کے واقعات پیش آئے.۔

khudkushi suicide chitral rescued2
rescue 1122 golan rescue activies2
rescue upper chitral shifted covid 19 patients to their respective district upper dir 1
rescue 1122 chitral 3
rescue 1122 chitral spray ada3 1
Rescue 1122 team save Petrol pump chitral1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
44059