Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر زادہ کا کرک ٹیری کا دورہ,سمادھی مندردوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان

شیئر کریں:

مندر جلانے اور مسمار واقعے کی شدید مذمت،
چند شر پسند عناصر کو ہندومسلم بھائی چارہ خراب نہیں کرنے دینگے، وزیر زادہ
مذہبی رواداری کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، وزیر زادہ
حکومت خیبرپختونخوا نے سمادھی مندر کو دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کردیا ہے، معاون خصوصی

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی آمور وزیر زادہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر جمعرات کو کرک ٹیری میں مندر جلانے اور مسمار کرنے کے جائے وقوعہ کا بذات خود معائنہ کرنے کے لئے دورہ کیا ہے، اور وہاں کے ہندو کمیونٹی ودیگر عمائدین سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے ہندو کمیونٹی کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا پیغام پہنچایا ہے جس میں سمادھی مندر کو جلد از جلد دوبارہ تعمیر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے تمام متعلقہ حکام کو مندر کی دوبارہ تعمیر کرنے کی ہدایت کی ہے اور وزیراعلی بذات خود حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔انہوں نے وہاں پر پولیس کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کی۔

مذہبی امور کے مشیر ظہور شاکر، مردان سے ہندو کمیونٹی کے ایم پی اے روی کمار ودیگر بھی معاون خصوصی کے ہمراہ تھے۔ مذہبی رواداری کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، ٹیری کے ہندو کمیونٹی حکومت خیبرپختونخوا کے بھروقت اقدامات سے مکمل مطمئین ہیں۔ وزیر زادہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر سمادھی مندر جگہ کا دورہ کرنے آیا ہوں۔ تمام پولیس آفسران مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ چند شرپسند عناصر کی وجہ سے ہندو اور مسلمانوں کا بھائی چارہ خراب نہیں ہونے دینگے۔ پولیس کے مطابق گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہے، دیگر مرکزی ملزمان نامزد ہوچکے ہے، مزید گرفتاریوں کے لئے کاروائی جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی کا کردار تعریف کے لائق ہے۔ ہمارے ساتھ یہاں کی مسلم برادری بھی اس فعل کی مکمل مذمت کرتی ہے، اور اس واقعے پر غم زادہ ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ یہ ہندوستان نہیں، بلکہ پاکستان ہے، یہاں پر قانون کے مطابق انصاف ہوگا، اور شر پسند عناصر کو قرار واقعی سزا ملے گی۔ معاون خصوصی نے ٹیری میں مسمار مندر کا تفصیلی جائزہ لیا، اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی بات چیت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے تمام حقوق کی حفاظت، اولین ترجیح ہے۔ اقلیتوں کے عبادت گاہوں اور ان کی جان ومال کی حفاظت کو ہر صورت محفوظ بنائیں گے۔ چند شرپسند عناصر نہیں چاہتے کہ یہاں پر اقلیتوں اور مسلم برادری کا آپس میں بھائی چارہ قائم ہوں۔ ہم ان شرپسند عناصر کے ارادوں کو خاک میں ملا ئینگے، ان کے ناپاک عزائم کبھی نہیں بڑھنے دینگے۔ اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

واقعے میں ملوث افراد قانون کے گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔ خیبرپختونخوا حکومت ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی چارہ جوئی کر رہی ہے۔ وزیراعلی کی ہدایت پر اور بطور معاون خصوصی برائے اقلیتی آمور بذات خود اس واقعے کی نگرانی کر رہا ہوں۔ آئین پاکستان نے اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی دی ہے، اور حکومت وقت اس کو ہر صورت یقینی بنائے گی،۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیا پاکستان ہے، یہاں پر قانون سب کے لیے یکساں ہے، کوئی قانون سے بالا تر نہیں۔ وزیر زادہ نے اپنے دورہ کے موقع پر ضلع کرک کے اعلیٰ پولیس حکام، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے بھی ملاقات کی ہے۔ انہوں نے محکمہ پولیس کی بروقت کارروائی اور ضلعی انتظامیہ کے بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ وزیر زادہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں اس سے زیادہ دلخراش واقعات روزانہ رونما ہوتے ہیں، لیکن وہاں پر نہ تو اقلیتوں کو انصاف ملتا ہے اور نہ حکومت ہندوستان اقلیتوں کے تحفظ کے لیے کوئی اقدامات اٹھاتے ہی۔۔ اس کے برعکس ٹیری مندر واقع پر حکومت خیبرپختونخوا نے نہ صرف بھروقت اقدامات اٹھائے بلکہ ملزمان کو 24 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار بھی کیا اور ہندو کمیونٹی کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی ہے، جس سے ہندو کمیونٹی مکمل مطمئین ہیں۔

wazir zada visit karak mandr 2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
44055