
محکمہ زراعت توسیع کے زیراہتمام گرم چشمہ میں زمینداروں کیلئے سیشن کا انعقاد
گرم چشمہ(شاہ نادر یُمگی )محکمہ زراعت لوئر چترال اور ڈسٹرکٹ منیجمنٹ کمیٹی ایگروماڈل فارم کی جانب سے علاقہ لٹکوہ کے دونوں ویلیز گرم چشمہ اور کریم آباد میں گندم کی پیداوری صلاحیت کو بڑھانے اور کاشت کاروں کی زراعت کے حوالے سے استعداد کار میں مہارت پیدا کرنے کے لئے زیارت گرم چشمہ کے مقام پر ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مذکورہ دونوں ویلیز کے سو سے زائد ایگرو ماڈل فارم کے ممبران نے شرکت کی۔ سیشن میں DDAلوئر چترال محمد نعیم،ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر رفیق احمد،پریذیڈنٹ لوکل کونسل گرم چشمہ، ڈسٹرکٹ منیجمنٹ کمیٹی کے صدر فرید احمد اور جنرل سیکریٹری امیراللہ،دیگر ممبران اور کمیٹی کے مقامی عہدیداروں نے شرکت کی۔سیشن کے ابتدائے میں امیراللہ نے شرکاء کی آمد کا شکریہ ادا کیا اسکے علاوہ محکمہ زراعت کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے علاقے کی زرعی اہمیت کے پیش نظر اس اہم سیشن کی انعقاد کو یہاں ممکن بنایا۔علاقے کو درپیش زرعی مسائل اور تاحال اس پلیٹ فارم سے لٹکوہ کو کوئی خاطر خواہ فائدہ نہ پہنچنے کا ذکر بھی کیا۔
اس کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر رفیق احمد صاحب نیگندم کی طریقہ کاشت، فصلوں کی بیماریوں کی شناخت اور اور علاج وغیرہ،مقامی اور کیمیائی کھادوں کی طریقہ استعمال،فالتو جڑی بوٹیوں اور گھاس پھونس کے خاتمے کے لئے جدید اسپرے وغیرہ کے بارے میں آگاہی،فصل کو پانی دینے اسکی تیاری اور کٹائی کی ٹائمنگ،اگلے سیزن کی کاشت کے لئیبیچ پیدا کرنے کے طریقہ کار اور تصدیق شدہ بیچ کی اہمیت کے حوالے سے جامع انداز میں تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ پھلدار درختوں کی حفاظت و انتظام، شاخ تراشی، کھادوں کے استعمال اور بیماریوں کے حوالے سے سیر حاصل آگاہی بھی دیا۔ اس کے بعد ممبران کی جانب سے فصلوں اور پھلدار درختوں کے بیماریوں کے سلسلے میں سوالات کیے گئے جن کا رفیق احمد کی جانب سے تسلی بخش جواب دیا گیا۔
مقامی ایگرو ماڈل فارم کے سکریٹری محمد ولی نے فارم کی قیام اور اسکی کارکردگی اور اس کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ اسکے بعد DDA محمد نعیم نے بھی اپنی خیالات کا اظہار کیا اور اس بات کوخوش آیئند قرار دیا کہ اپر چترال محکہ زراعت کی سیٹ اپ الگ ہو جانے پر اب لوئر چترال کا محکمہ اپنی ڈسٹرکٹ میں زرعی ترقی میں بھر پور کردار ادا کریگا۔ کیونکہ ایک بڑا ڈسٹرکٹ ہونے کی وجہ سے کام میں بہت مسائل درپیش تھے اور یقین دہانی کرائی کہ گرم چشمہ میں عنقریب ایک زرعی سب آفس کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کی بدولت کاشت کاروں کو ان دہلیز پر معیاری بیچ، کھاد اور مستند دواؤں کی فراہمی ممکن ہو گی۔
اسکے بعد ڈسٹرکٹ منیجمنٹ کمیٹی کے صدر فرید احمد نے بھی اظہار خیال کیا .ڈسٹرکٹ منیجمنٹ کی طرف سے گرم چشمہ کی زرعی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے مستقبل میں اپنی بھر پور تعاون کا یقین دہانی کیا۔
آخر میں صدر محفل جمیل احمد پریذیڈنٹ لوکل کونسل گرم چشمہ کے اختتامی کلمات کے ساتھ اس اہم سیشن کا اختتام ہوا۔

