Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال یونیورسٹی کی تعمیر کو متنازعہ بناکر مذید تاخیر نہ کی جائے۔۔عوامی نیشنل پارٹی

شیئر کریں:

دروش (چترال ٹائمزرپورٹ )چترال یو نیورسٹی کی تعمیر کے حوالے سے آل پارٹیز کا اجلاس جمعرات کے روز نصرت آزاد کے زیر صدارت عوامی نیشنل پارٹی تحصیل دروش کے دفتر میں منعقد ھوا۔

اجلاس کے بعد جاری ایک پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ چترال یونیورسٹی کی تعمیر سید اباد زر خرید زمین مقدار 166 کنال جسے 2016 میں چترال یونیورسٹی کے تعمیر کے لے جیالوجیکل سروے اور Soil Testing کے بعدمناسب قرار دے کر9 کروڈ روپے کی ادئیگی سے لی گئ تھی. اس مناسب ترین مقام کو متنازعہ بناکر کئ سالوں سے یونیورسٹی کی تعمیر میں تاخیر کرکے ایک دفعہ ڈھائی ارب روپے کے فنڈز کو لیپس کیا گیا جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ حالانکہ اگر اس رقم سے سید آباد کے مقام بر چترال یونیورسٹی تعمیر کی جاتی تو آج چترال یونیورسٹی سیدآباد میں شاندار عمارت کی شکل میں وجود پاتا ۔اور سکل ڈیوپلیمنٹ سنٹر سین لشٹ کی بلڈنگ بھی چترال کے نوجوانوں کو ہنر سکھانے کے لے فارغ ھو جاتا

اس سلسلے میں حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چترال یونیورسٹی کی تعمیر کو متنازعہ بناکر مذید تاخیر نہ کی جاۓاس سلسلے میں2 جنوری کو سیدآباد کے مقام پر آل پارٹیز نمائیندہ اجلاس منعقد ھو گا جس کے اختتام پر پریس کانفرنس کے زریعے آئیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جاۓ گا۔

اجلاس کی میزبانی عوامی نیشنل بارٹی تحصیل دروش کے صدر سید عابد حسین جان نے انجام دی۔  ۔

دیگرشرکاء اجلاس میں خدیجہ بی بی’عنایت اللہ اسیر ، نصرت حسین آذاد ‘حاجی گل نواز ‘ حاجی محمد شفاء ‘ صلاح الدین طوفان’ اظہار دستگیر ‘مولانا محمد ولی شاہ ‘  سمیع اللہ ‘ قاضی عبدالعزیز ‘ شان محمد اور مصباح الدین شامل تھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
44018