Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریسکیو 1122 کا دائرہ کار 10 اضلاع سے 32 اضلاع تک پھیلا دیاگیا،سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) نے صوبائی ہیڈ کوارٹر میں سالانہ کارکردگی اجلاس منعقد ہوا، اس موقع پر ڈاکٹر خطیر احمد ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 نے کہا کہ ریسکیو1122 نے رواں سال ایک لاکھ 12 ہزار سے زائدایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں، جن میں 77 ہزار سے زائد میڈیکل، 22 ہزارسے زائد ٹریفک حادثات، 3ہزار پانچ سو۔ سے زائد آگ لگنے کے واقعات، 644 ڈوبنے کے واقعات، 2ہزار کے قریب جرائم اور 60 سے زائد مختلف نوعیت کے دھماکے شامل ہیں، ریسکیو1122 نے 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد زخمیوں و مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں تین ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ صوبائی حکومت کی منظوری سے ریسکیو 1122 کا دائرہ کار 10 اضلاع سے 32 اضلاع تک پھیلا دیاگیا جبکہ ریسکیو1122 نے ریسکیو سٹیشنز کی تعداد 27 سے بڑھا کر 92 کردی گئی،

ریسکیو1122 نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران فرنٹ لائن پر کلیدی کردار ادا کیا اور نظم وضبط اور جامعہ حکمت عملی کے ساتھ سہولیات فراہم کرتے ہوئے کورونا وائرس کے 5 ہزار سے زائد بیماروں اور مشتبہ مریضوں کو بحفاظت ہسپتال منتقل کیا گیا، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو خدمات فراہمی کے دوران 80 سے زائد ریسکیو اہلکار متاثر ہوئے، کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے جراثیم کش سپرے اورعوام الناس میں خصوصی آگاہی مہم چلائی گئیں، ڈاکٹر خطیر احمد نے بتایا کہ ریسکیو1122 نے رواں سال تمام ضم شدہ اضلاع اور سابق ایف آر ز میں بھی سہولیات کا آغاز کیا جہاں عوام الناس کو ان کی دہلیز پر خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ ریسکیو 1122 نے صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات پر ریسکیو سٹیشنز قائم کیے ہیں جہاں سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کو بھی ایمرجنسیز کے دوران سہولیات کا سلسلہ جاری ہے، صوبائی حکومت نے کان کنی اور معدنیات کے لیے ریسکیو1122 کی نئی فورس تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
44013