Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ٹاون کے دودیہات کے مابین پائپ لائن کا تنازیہ; دونوں فریقین کیلئے پانی بحال کیا جائے۔اے سی

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)چترال ٹاون کے نواحی علاقہ ژانگ بازار اور مولدہ کے اہالیاں کے مابین پائپ لائن تنازیہ ہوا جس کی وجہ سے دونوں فریقین کے مابین جھگڑا ہوگیا۔ڈی سی چترال حسن عابد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چترال ثقلین سلیم نے تحصیلدار چترال سیفور خان کے ہمراہ سائیٹ پرجاکرپائپ لائن کامعائنہ کیا۔اُنہوں نے دونوں فریقین کو اپنے دفتر بلا یاجہاں پرفریقین کے مابین بڑی بحث مباحثے اور تکرارکے بعداے سی چترال نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ پانی اسٹیٹ کی ملکیت ہوتی ہے جسے ہرکسی کو استفادہ حاصل کرنے کا حق حاصل ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ فریقین آپس میں بیٹھ کر سات دن کے اندر اندر تنازعہ حل کرکے رپورٹ پیش کریں۔اُنہوں نے ٹی ایم او کو موقع پر جاکر دونوں فریقین کے لیے پائپ لائن کو بحال کرنے کا حکم دیا۔

ac chitral saqlain town water supply and flour mill visit 3
ac chitral saqlain town water supply and flour mill visit 2

دریں اثنا صوبائی حکومت کی طرف سے جاری احکامات کے روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر چترال ثقلین سلیم اور تحصیلدار سیفور خان نے بدھ کے روز چترال کو دی جانے والی گندم کوٹے کا جائزہ لینے کے لئے چترال فلور میل کا دورہ کیا۔اُنہوں نے فلور میل کا معائنہ کیا صفائی ستھرائی اور پروسس کا جائزہ لیا۔فلور مالک نے اس موقع پر کہا کہ گورنمنٹ کی طرف سے روزانہ اُنہیں دس ٹن گندم کی سپلائی ہوتی ہے۔جو کہ صفائی سترائی کے پراسس سے گذرنے کے بعد اس سے 20 کلوگرام کے چار سو بیگ نکلتے ہیں جوکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ28سیل پوائینٹ پر تقیسم کی جاتی ہیں۔ اے سی چترال نے فلور میل کی صفائی وستھرائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ac chitral saqlain town water supply and flour mill visit 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
43971