Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انجمن ترقی وخی بروغل کا قیام، سفرمحمد تاج صدرمنتخب

شیئر کریں:

چترال( چترال ٹائمز رپورٹ)مرکزی انجمن ترقی کھوارکی نگرانی میں بدھ کے روزچترال کے ایک مقامی گسٹ ہاوس میں وخی زبان کی فرو ع کے حوالے سے اجلاس ہوا۔جس میں انجمن ترقی کھوار کے مرکزی صدرشہزادہ تنویرالملک ، سابق صدرانجمن ترقی کھوارمحمدیوسف شہزاد،مجلس عامہ کے ممبران محمدعرفان عرفان،شہزادہ فہام عزیز،شاہ جہان خان اورسیدنذیرحسین شاہ نے شرکت کی۔

وخی زبان کی نمائندگی عیسیٰ خان،تاج علی بیگ،سفرمحمدتاجگ اورعبدالمرادنے کی۔اجلاس میں انجمن ترقی وخی بروغل کاقیام عمل میں لایاگیا۔جس کے لئے تاج علی بیگ جنرل سیکرٹری اورسفرمحمدتاجگ کوصدرمنتخب کیاگیا۔اجلاس میں زبانوں کی ترقی کے حوالے سے کام کرنے والے اداروں کے ساتھ روابط استوارکرنے کافیصلہ کیاگیا۔

اجلاس میں انجمن ترقی کھوار کی جنرل باڈی اجلاس جنوری کے پہلے ہفتے بلانے کابھی فیصلہ کیاگیا۔

anjuman e taraqia khowar chitral2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
43947