Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہےچترال کی ترقی میں ان شہدا کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔امیراللہ

شیئر کریں:

اپرچترال(چترال ٹائمزرپورٹ) شہید بینظیر بھٹو کی 13ویں برسی کے موقع پر اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں ایک نشست کا اہتمام کیا گیا ۔ ۔جس میں اپرچترال کے دور دراز علاقوں سے پارٹی کے سینئررہنما،جیالے ورکرزکثیر تعداد میں شرکت کی ۔پروگرام کی صدارت پاکستان پیپلزپارٹی اپرچترال کے ضلعی صدرسابق ناظم امیر اللہ نے کی۔

اپنے خطاب میں ضلعی صدر نے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید آ ج بھی پورے پاکستان کے عوام کی دلوں پر راج کر رہی ہے، شہید کبھی مرتا نہیں، پیپلز پارٹی شہیدوں غاز یو ں کی جماعت ہے ،پیپلزپارٹی آج بھی ملک کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو پورے پاکستان کی زنجیر کی علامت ہے۔انہوں نے کہاکہ غریب عوام کے خاطر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی بینظیر بھٹو نے اپنی جانیں قربان کی۔انہوں نے ورکروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں شہیدوں کی اس مشن کو صحیح طریقے آگے لے جاناہماری ذمہ داری ہے چترال کی ترقی میں ان شہداءکی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔حقیقت کی نگاہ سے دیکھاجائے بھٹو خاندان کی سیاسی زندگی ہمارے لیئے مشعلِ راہ ہے۔

امیراللہ نے کہاکہ اپرچترال میں پارٹی کومستحکم کرنے کےلئے نوجوانوں کولے کرگھرگھرمہم چلانے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر اپر چترال کے لئے نئی تنظیم کی تشکیل کے مرحلے سے بھی ورکروں کو آگاہ کیاگیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر انجینئر ہمایون خان نے پیپلز فورس کی دوبارہ بحالی کا اعلان کیا جس کیلے ضلعی سطح پر پیپلز فورس کیلئے پارٹی کے جیالوں سے مشاوارت کے بعد نام لی جائے گی تاکہ ہر ضلع کیلئے پیپلز فورس کا قیام عمل میں لائی جاسکے۔

اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما رحمت سلام لال، تحصیل مستوج کے صدر اور سابق یو سی مستوج ناظم غلام مصطفی،، علماءونگ کے صدر مولانا آصف اقبال،سینئر رٹائرڈ لیکچرر خلیل اللہ، حکیم خان، سراج ایڈووکیٹ، ممبر پروویشنل کونسل سردار حسین۔ صدر مولکہو یو سی مرسلین ، وقار علی خان، سید کوثر علی شاہ نے اپنے اپنے خطاب میں شہید رانی کو خراج تحسین پیش کیا اور یہ عہد کیا کہ پارٹی کے ساتھ اپنی وفاداری کو مرتے دم تک زندہ رکھیں گے اور یہ عہد بھی کیا گیا کہ شہیدوں کی مشن کو ہر گھر تک پہنچایا جائے گا۔

ورکروں نے پارٹی کی تنظیم سازی کو وی سی اور یو سی سطح پر کرنے پر بھی زور دیا اور ساتھ ساتھ پی وائی او اور پی ایس ایف کی بھی تشکیل اور فعال بنانے پر زور دیا گیا۔ صدر نے ورکروں سے کہا کہ وہ اج سے الیکشن کی تیاری کرے تاکہ ہم اپنی کھوئی ہوئی سیٹوں کو دبارہ اسانی سے جیت سکے کیونکہ انے والا دور پیپلز پارٹی کی ہے اور پاکستان میں دوبارہ پیپلز پارٹی حکومت میں انے والی ہے۔اس موقع پر شہید بی بی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

ppp upper chitral bb shaheed anniversary1
ppp upper chitral bb shaheed anniversary3
ppp upper chitral bb shaheed anniversary

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
43941