Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹریڈ مارک رجسٹری پشاورکو فعال بنایاجائیگاتاکہ کاپی رائٹ ودیگرمسائل موقع پر حل ہوسکیں۔محمدرفیق

شیئر کریں:

کراچی( چترال ٹائمز رپورٹ ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا کے کوآرینیٹرسرتاج احمد خان نے کامرس ڈویژن حکومت پاکستان کے ڈویژنل ٹریڈ مارک رجسٹرار محمد رفیق سے ہیڈکوارٹر کراچی میں ملاقات کی ۔ اور ٹریڈمارک رجسٹری ریجنل آفس پشاور کو فعال کرنے ،ٹریڈمارک، کاپی رائٹ، پیکنگ، ڈیزائینگ، جیوگرافیکل انڈیکیشن اور بزنس کمیونٹی مسائل حل کرنے کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔

سرتاج احمد خان نے اس موقع پر کہاکہ ایف پی سی سی آئی ٹریڈمارک رجسٹری کے ریجنل آفس پشاور کو فعال کرنے میں ساتھ دے گا اور فیڈریشن ریجنل آفس پشاور ٹریڈمارک رجسٹری کو ٹیکینکل اسسٹنٹ، بزنس کمیونٹی کے مفاد کے لئے جلدایم او یو سائن کرے گا۔

کوآرڈینیٹر نے کہاکہ ٹریڈمارک رجسٹری پشاور ریجنل آفس فعال نہ ہونے کی وجہ سے جیوگرافیکل انڈیکیشن، کاپی رائٹ، پیکنگ، ڈیزائینگ اور دیگر مسائل خیبرپختونخوا کے بزنس کمیونٹی کو درپیش ہیں اور کاپی رائٹ کے کیسر کی پیروی صوبے میں یقینی بنایا جائے۔ اور ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس خیبرپختونخوا پشاور اس سلسلے میں ہرممکن تعاون کے لئے تیار ہے جس پر رجسٹرار محمد رفیق کے جلد خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاورکا دورہ کرنے اور ایف پی سی سی آئی کے ساتھ ایم او یو سائن کرنے پر اتفاق کرلیاہے


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
43931