Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی آئی یوتھ ونگ لوئر چترال کے زیر اہتمام یوتھ ونگ کی تعارفی پروگرام

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پی ٹی آئی یوتھ ونگ ضلع لویر چترال کے صدر شفیق الرحمن نے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ وہ پارٹی قیادت کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے چترال میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کو پارٹی کا ہر اول دستہ بنانے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے حقوق کے لئے سینہ سپر ہوں گے جنہیں ماضی میں نظر انداز کئے جاتے رہے ہیں اور ان کے تمام تحفظات اور احساس محرومیوں کو دور کریں گے اور ان ہی نوجوانوں کو لے کر کرپشن، ظلم اور ناانصافی کا قلع قمع کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے تاکہ ملک کی تعمیر وزیر اعظم عمران خان کی وژن اور مشن کے مطابق ممکن ہوسکے۔ پیر کے روز ٹاؤن ہال میں یوتھ ونگ کی تعارفی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ یوتھ ونگ کے ناراض رہنماؤں کو گلے لگاکر ان کے شکوے اور شکایتیں دورکر نے کے لئے تیار ہیں جوکہ پارٹی کے قیمتی سرمایہ ہیں جبکہ وہ پی ٹی آئی کی تما م ونگز کو ساتھ لے کر لویر چترال میں انقلاب برپا کرنے کا عزم صمیم لے کر اٹھے ہیں۔

شفیق الرحمن نے کہاکہ انہیں قیادت صاف اور شفاف طریقے سے ملی ہے اور انہیں کسی نے اٹھایا نہیں ہے بلکہ ڈویژنل رہنماؤں نے ان کا انٹرویو کرنے اور تحریک میں ان کی قربانیوں اور سرگرمیوں کی بنیاد پر ہی انہیں یہ منصب دے دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے بلدیاتی الیکشن اورعام انتخابات دونوں میں پی ٹی آئی کو چترال سے واضح برتری اور کامیابی ملے گی جس کے لئے یوتھ ونگ کے کارکن آج ہی سے تیارہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج ہمارے قائد عمران خان کو پی ڈی ایم کی صورت میں گیارہ جماعتوں سے مقابلہ ہے جوکہ اپنی چوری اور نااہلی کو چھپانے کے لئے ان کے خلاف جمع ہوگئے ہیں لیکن یوتھ ونگ کا ایک ایک کارکن اپنے محبوب قائد کے ساتھ ہے۔ اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما حاجی گل نواز نے کہاکہ پی ٹی آئی کا مقصد ملک میں ظلم و ناانصافی سے پاک نظام کا قیام تھا اور وہ اس کے لئے اس جماعت میں شامل ہوکر عمران خان کو لبیک کہہ دیا تھا۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیاکہ وہ اس نازک دوراہے پر آپس میں اختلافات کو ختم کرکے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں اور پی ڈی ایم کو شکست سے دوچار کریں۔ اس موقع پر یوتھ ونگ کے صدر صفت گل اور دوسرے رہنما جمیل اللہ شیرازی، سردار ایوبی، خورشید، نجیب الدین، محمدعلی خان، امتیاز، عرفان اور دوسروں نے بھی خطاب کیا۔ پی ٹی آئی یوتھ ونگ لویر ضلعے کے عہدیدار انفارمیشن سیکرٹری آصف بیاض، ڈپٹی جنرل سیکرٹری فہیم اللہ، جنرل سیکرٹری نذیر اللہ اور فنانس سیکرٹری اعجاز عظیم بھی موجود تھے۔

PTi youth wing lower chitral 2
PTi youth wing lower chitral 91
PTi youth wing lower chitral 11

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
43917