Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش ویلی میں ایک اور گاڑی کو حادثہ، کھائی میں گرنے سے دو افراد جان بحق،تین زخمی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) کالاش وادی میں دودنوں سے مسلسل ٹریفک حادثات میں پیر کے روز بمبوریت وادی کے جنگلاتی علاقہ اچھوڑگہ کے مقام پر ٹویوٹا جیپ بے قابو ہو کر کھائی میں گرنے سے دو افراد جان بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ مذکورہ افراد ٹویوٹا جیپ میں اچھولگا وادی کے جنگل سے لکڑیاں لا رہے تھے۔ کہ راستیمیں خراب سڑک کراس کرتے ہوئے جیپ بے قابو ہوکر سینکڑوں فٹ نیچے جا گری۔ جس کے نتیجے میں شیرحکیم کالاش ساکن انیژ بمبوریت موقع پر جان بحق ہوا۔ جبکہ شمس الدین ولد خوشی ساکن اشکون لشٹ ایون بعد آزان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے علاج کے دوران چل بسے۔ دیگر زخمیوں میں اقرار الدین ولد عیسی خان ساکن شیشی دروش اور دو بھائی سید احمد و حضرت پسران عبدالاعظم ساکن پہلواناندہ بمبوریت شامل ہیں۔ جنہیں آر ایچ سی ایون میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعدریسکیو 1122کے ایمبولینس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں انہیں داخل کر دیا گیا ہے۔ کالاش وادیوں میں دو دنوں کے اندر یہ دوسرا حادثہ ہے۔ جس میں مجموعی طور پر تین قیمتی جانیں ضائع اور پانچ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
43915