Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش ویلی رومبور جانے والی گاڑی حادثہ کا شکار، ایک شخص جان بحق جبکہ دو زخمی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اتوار کے روز کالاش ویلی رمبور کے جنگل جانے والی جیپ گاڑی کو روغ ژال کے مقام پرحادثہ پیش آنے سے ایک شخص جان بحق جبکہ دوافراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں داخل کردئیے گئے ہیں جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو 1122کے ذرائع کے مطابق جان بحق شخص کی شناخت سید انور کے طور پرہوئی جبکہ زخمیوں میں ڈرائیور شیر وزیر اور مصباح الدین زخمی ہوگئے ہیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔ حادثے کی وجہ برف کی وجہ سے سڑک پر پھسلن ہے جس کی وجہ سے گاڑی سڑک سے نکل کر گہری کھائی میں جاگری۔

chitral kalash valley accident 2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
43858