Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ فارسٹ چترال کی طرف سے پھلداروغیرپھلدارپودے زمینداروں میں تقسیم کرنے کافیصلہ

شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) محکمہ فارسٹ چترال نے دروش میں اپنی نرسری سے دس اقسام کے پھلدار اور غیر پھلدار پودے چترال کے لوگوں کو مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ اقدام چترال میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے ، جنگلات کے فروغ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے نقصانات کو کم سے کم کرنے کی کوشش کے طور پر کیا جارہا ہے ۔

نرسری میں موجود ان پودوں میں دیودار ، چیڑ ، انار ( کشمی دا ڑوم )، عناب ( سینجور ) جنگلی املوک، بادام ، روبینیا، سناتھہ اور لائچی شامل ہیں ۔ دروش گرڈ سٹیشن کے قریب واقع اس نرسری کے ذمہ دار نے بتایا ۔ کہ نرسری میں لاکھوں پودے شجرکاری کیلئے تیار ہیں ۔ اور محکمہ فارسٹ نے تمام پودوں کو مفت لوگوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس لئے لوگوں کو موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیئے ۔ یہ پودے لوگوں کو ضرورت کی بنیاد پر ذاتی شجرکاری کیلئے دیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پودوں کے خواہشمند افراد نرسری سے بغیر کسی قیمت کے پودے حاصل کرکے اپنے باغات اور جنگلات میں اضافہ کر سکتے ہیں ۔ جو مستقبل میں آمدنی اور ایندھن کی ضرورت پوری کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے کہا ۔کہ جنگلات کی افزائش کے اس پروگرام سے فائدہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد دفتری اوقات میں نرسری آکر اپنے لئے مفت پودے خود حاصل کریں ۔

forest nursery drosh chitral
forest nursery drosh chitral2
forest nursery drosh chitral5

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
43819