Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ای سی سی نے چترال کیلئے گزشتہ حکومت میں منظور شدہ گیس پلانٹس کے منصوبوں کو ختم کردیا

شیئر کریں:

اسلام آباد(نمائندہ چترال ٹائمز ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے جمعرات کے روز منعقدہ اجلاس میں چترال کے تین مقامات چترال ٹاؤن، ایون اور دروش میں ایل این جی آئر مکس پراجیکٹس کو ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

ECC meeting on 24DEC 20

وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں منعقد ہونے والی اجلاس میں پیش کردہ رپورٹ پر غوروحوض کے بعد سستی قدرتی گیس کی فراہمی کے ان منصوبہ جات کو ختم کرنے اور ان کے لئے خریدے گئے اراضی اور سازو سامان کو شفاف طریقے پر فروخت کرنے کا فیصلہ ہوا۔ ان منصوبہ جات کی منظوری اور ان پر عملدرآمد نواز شریف حکومت میں شروع ہوا تھا۔

دریں اثناء سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے اس فیصلے کو عوام دشمنی اور انتہائی نامناسب اور عاقبت نا اندیشانہ قرار دیا ہے۔ چترال ٹائمز ڈاٹ کام کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف پی ٹی آئی حکومت جنگلات لگانے اور سونامی شجر کاری کا نعرہ الاپ رہی ہے تو دوسری طرف شاہ بلوط کی قیمتی اور ناپید جنگل کو بچانے کی سابق حکومت کے شروع کردہ منصوبے کو ختم کر کے چترالی عوام پر ظلم کی انتہا کردی ہے۔


انھوں نے بتایا کہ سابق حکومت میں پچاس کروڑ روپے سے زیادہ ان منصوبوں پر خرچ ہوچکے تھے۔ پلانٹس منگوانے کے ساتھ زمین خریدی جاچکی تھی صرف پلانٹس کی تنصیب باقی تھی کی موجودہ عوام دشمن حکومت نے منصوبوں کو سرے سے ہی ختم کردیا یہی نہیں بجلی اورسڑکوں کی کئی منصوبے بھی سرد خانے میں چلے گئے ۔انھوں کہا اب صرف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا ہی باقی رہ گیا ہے تاکہ چترال کے عوام کو انصاف دلایا جاسکے۔

MNA Chitral iftikharud Din presiding standing committe metting

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
43794