Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا اورKP-STVETکے درمیان مفاہتمی یاداشت پر دستخط

شیئر کریں:

معیاری فنی تعلیم وتربیت کی جدید فراہمی KP-STVET کا خاصہ ہے۔ انجینئر محمد کریم
نواجونوں کو فنی تعلیم کی افادیت سے آگاہ کرنا دورِ حاضر کی اشد ضرورت ہے۔ سرتاج احمد خان


پشاور (چترال ٹٓائمز نیوز) خیبر پختونخواہ سسٹم آف ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے چیف ایڈمنسٹریٹر انجنئر محمد کریم سے اُن کے دفتر میں فیڈرل چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز کے کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان نے ملاقات کی اور دو طرفہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔


اس دوران فنی و تربیتی نظام سے متعلق KP-STVETاور دیگر شراکتی اداروں بشمول لوکل انڈسٹریز کی شراکت سے متعقلق اُمور پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔ اس دوران FPCCI کے سرتاج احمد خان سے صوبے کے تمام فنی و تربیتی اداروں میں قائم انسٹیوٹ منیجمٹی کمیٹی کی از سرِ نو تشکیل کرنے ، تربیت یافتہ نوجونوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے، لوکل انڈسٹریز کیساتھ اشتراک اور انکے تعاون سے جدید فنی و تربیتی نصاب ِ تعلیم مرتب کرنے کے بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔FPCCI کی جانب سے KP-

STVETکے ادارہ جاتی پروگراموں بشمول نوجواجوں کیلئے نوکری و نمائشی میلہ اور دیگرغیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے مکمل تعاون کی یاد دہانی بھی کرائی گئی۔ جبکہKP-STVET اور FPCCI کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا جسکا مقصد دونوں اداروں کے عملی اشتراک سے نوجوانوں کی فلاح و بہبودیقینی بنانا ہے تا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کے مثبت کردار کو عمل میں لایا جا سکے۔
کریم خان کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ حکومت خیبر پختونخواہ کے عزم ”ہنر مند نوجوان ۔۔ خوشحال خیبر پختونخواہ “ کو عملی جامہ پہنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی۔

اس موقع پرایف پی سی سی آئی اورKP-STVETکے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط کئے گئے جس کے تحت چیمبراورٹریڈ باڈیز کی خدمات حاصل کی جائیگی اور بچوں کو جدید تعلیم کے ساتھ ماڈرن ٹیکنالوجی سے روشناس کرایا جائیگا۔ پروفیشنل کالجز کو مضبوط کرنے کے ساتھ لوگوں کو ہنرسیکھایا جائیگا۔جس سے صوبے کے دوسرے اضلاع کے ساتھ چترال کے طلباو طالبات بھی فائدہ اُٹھائیں گے۔

KP STVET and FPCCI kp mou signed2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
43782