Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پبلک سروس کمیشن کے زیراہتمام منعقدہ نائب تحصیلدار کی تحریری امتحان میں 107 امیدوار پاس

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے کچھ عرصہ پہلے نائب تحصیلدار(B-14)کی25آسامیوں کیلئے اشتہار دیا تھا۔ جسکے جواب میں کمیشن کو14717درخواستیں موصول ہوئیں اس سلسلے میں تمام امیدواروں کو شارٹ لسٹنگ مقصد کیلئے 23نومبر 2019کو مذکورہ آسامیوں کیلئے قابلیتی امتحان منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں تقریبا682امیداوروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ مقابلے کا امتحان 20اکتوبرتا24اکتوبر2020منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں مجموعی طور پر 332امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا۔ جس میں 107امیدوروں نے مقررہ نصاب کے مطابق تحریر ی امتحان پاس کیا۔ تمام پاس شدہ امیدواروں کو تفسیاتی تجزیے اور زبانی امتحان کیلئے بلایا جائے گا۔ جبکہ اس سلسلے میں تمام کامیاب امیدواروں اور فیل شدہ امیدواروں کی ڈی ایم سیز کمیشن کی ویب سائٹ www.kppscgov.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
43711