Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پبلک سروس کمیشن کے زیراہتمام اسسٹنٹ پروفیسرز کی اسامیوں کیلئے ٹیسٹ 28 دسمبر سےہونگے

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے اسسٹنٹ پروفیسرز(بی پی ایس- 18) بیالوجی،فزکس، اکنامکس، باٹنی، کیمسٹری، کمپیوٹر سائنس،اردو، زوالوجی،شماریات، انگلش، ریاضیات اور اسلامیات کے مضامین کی پوسٹوں کے لئے قابلیتی ٹیسٹ پشاور کے مختلف مراکز میں 28 دسمبر سے 30 دسمبر 2020 تک منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے امتحانی مراکز اور رولنمبرز کی تفصیلات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk پر جلد اپ لوڈ کر دیے جائیں گے جب کہ اس سلسلے میں کسی امیدوار کو انفرادی طور پر داخلہ لیٹر رول نمبر سلپ جاری نہیں کی جائے گی اگرکسی امیدوار کو ویب سائٹ ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے اپنے ٹیسٹ کے متعلق معلومات حاصل نہ کرسکے تو وہ ٹیسٹ کے انعقاد سے پہلے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے ٹیلی فون نمبرز 091-9214131/9212976/9212897/9213750 پر رابطہ کر سکتا ہیں جبکہ امیدواروں کورونا ایس او پیز کے حوالے سے جاری کردہ حکومتی احتیاطی تدابیر ماسک پہننے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے،ہاتھ ملانے سے گریز کرنے، سینیٹائزر کے استعمال اور اپنے ساتھ پانی کی بوتل ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
43628