Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ڈی ڈبلیو پی نے 276,688.104 ملین روپے لاگت کے دو منصوبوں کی منظوری دیدی

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبر پختونخوا کے ترقیاتی ورکنگ پارٹی (PDWP) کا ایک خصوصی اجلاس پیر کے روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ ترقی و منصوبہ سازی شکیل قادر خان کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے اراکین اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی ترقی کیلئے سڑکوں اور زراعت کے شعبوں میں دو منصوبوں پر غوروخوض کیا گیا۔ پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 276,688.104 ملین روپے مالت کے دو منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔ سڑکوں کے شعبے میں پشاور ڈی آئی خان موٹروے کی ڈیزائن اور تعمیر کی منظوری جبکہ زراعت کے شعبے میں سوات میں زرعی یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔
۔۔۔۔۔۔

حکومت نے صوبے بھر کیلئے 20 کلو آٹے کے تھیلے کا کوٹہ بڑھادیا


صوبے بھر کیلئے گندم کوٹہ 5 ہزار ٹن سے بڑھا کر 6ہزار ٹن جبکہ پشاور کیلئے آٹے کی ترسیل27ہزار 860 بوری سے بڑھا کر 30ہزار بوری کردی گئی عوام کو گھر کی دہلیز پر سستے داموں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدمات اٹھا رہے ہیں‘ میاں خلیق الرحمان


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی خاطر صوبہ بھر کیلئے 20 کلو گرانٹ آٹے کے تھیلے کا گندم کوٹہ 5ہزار ٹن سے بڑھا کر6 ہزار ٹن کردیا ہے جبکہ ضلع پشاور کیلئے آٹے کے 20کلوگرام کے تھیلے27ہزار 860 سے بڑھا کر 30ہزار تھیلے کردیئے گئے جس سے پنجاب آنے والے سپیشل‘ فائن اور سپر فائن آٹے کی اوپن مارکیٹ کے نرخوں میں 180 روپے تک کمی آگئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے خوراک میاں خلیق الرحمان نے اپنے دفتر سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں مذکورہ اعداد شمار بتاتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی خاطر گھر کی دہلیز پر سستے داموں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اور کسی کو عوام کے حق پر ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے جبکہ بلیک مارکیٹنگ اور گرانفروشی و غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی خرید و فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے فلور ملز مالکان اور آٹا ڈیلروں کو متنبہ کیا کہ وہ سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے کاروبار کو سیل کردیا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
43618