
ہم کسی بھی ٹھیکہ دارکو اپنے زمین پر قدم رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔متاثرین ریشن ،گرین لشٹ
اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ریشن ، گرین لشٹ اورزئیت کے عمائدین کا ایک اجلاس زیر صدارت ادینہ خان ریشن جنالی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد ایک متفقہ قراردادکے زریعے انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ دریائے مستوج کی کٹائی کی زد میں اکر ان علاقوں کے رہائشی مکانات، زیر کاشت زمینات ، باغات اور جنگلات دریا برد ہوگئے جس سے حکومتی ادارے بھی بخوبی واقف ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اب ان تباہ شدہ آرضیات کو حکومت ٹینڈر کیلئے اشتہا ر دیا ہے اور اس سے حاصل ہونے والی بجری، پتھر، ریت وغیرہ کی نیلامی کے زریعے حکومت ٹیکس وصول کریگی۔جوکہ ہمارے زخموں پر نمک پاشی کے ساتھ متاثرین سیلاب کے ساتھ انتہائی زیادتی اور ظلم ہے جو ہمیں کسی صورت قابل قبول نہیں ۔ لہذا مذکورہ ٹینڈر زکو فوری منسوخ کیا جائے بصورت دیگر ہم کسی بھی ٹھیکہ دار کو اپنے زمینات پر قدم رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری صوبائی حکومت ، متعلقہ حکام اورضلعی انتظامیہ پر ہوگی ۔
