Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش، عوامی مسائل کے حل کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام احتجاجی ریلی وجلسہ

شیئر کریں:

دروش (چترال ٹائمز رپورٹ )عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دروش میں لیڈی ڈاکٹر وں کی آسامیاں خالی رکھنے سمیت دیگر عوامی مسائل کے بارے اتوار کے روز دروش میں ایک احتجاجی جلوس اور جلسہ منعقد کیا گیا۔ جلوس لنگا سے شروع ہوکر دروش چوک میں جلسے کی شکل اختیار کی جس سے اے این پی کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔جن میں صوبائی نائب صدر خدیجہ بی بی نے خصوصی طور پر شریک ہوئی۔ دوسرے مقررین میں الحاج عیدالحسین، غلام احد، عابد جان،ایم آ ئیں خان سرحدی، مسرت حسین جان،عباس کے علاوہ صلاح الدین طوفان، ظاہر خان، امیر اور دوسرے شامل تھے۔ انہوں نے دروش ہسپتال میں گزشتہ کئی سالوں سے لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی نہ کرنے پےمر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ناکامی قراردیا۔ انہوں نے پیسکو کی طرف سے بجلی کے صارفین پر ڈھائے جانے والے مظالم کا بھی ذکر کیا اور کیا کہ میٹر ریڈنگ کے بغیر ہوشربا بل بھیج کر غریب صارفین کا جینا دوبھر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے چترال یونیورسٹی کو سید آباد میں تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔انہسں نے حکومت کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہونے پر انہوں نے دھرنا دینے،بھوک ہڑتال اور احتجاج شروع کیا جائے گا۔۔


anp drosh jalsa
drosh jalsa for lady doctor1

شیئر کریں: