Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں امریکن شکاری نے تیرکمان سے کشمیر مارخور شکار کرکے عالمی رکارڈ قائم کیا

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) امریکن باشندہ جوزف بریڈفورڈ نے چترال شہر کے قریب واقع توشی شاشا کنزرونسی میں 39انچ سینگ کے حامل مارخور کا شکار کرلیا جس کے لئے انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے ایک کروڑ 31لاکھ روپے میں پرمٹ حاصل کرلیا تھا۔البرہان کنزرویشن سوسائٹی کے صدر شہزادہ سکندر الملک نے بتایاکہ امریکن باشندہ کی شکار کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے اٹومیٹک رائفل کے بجائے تیر اور کمان کا استعمال کیا ہے اور چھ دنوں کی مسلسل کوشش کے بعد وہ شکارکرنے میں کامیاب ہوگئے۔ شہزادہ سکندرالملک کا مزید کہنا تھاکہ امریکن شہری نے تیر اور کمان کے ذریعے سب سے بڑے سائز کا مارخور کا شکار کرکے عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔

Chitral markhor trophy hunting

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
43590