Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جماعت اسلامی کا دیرینہ کارکن محمد ولی پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

شیئر کریں:

چترال (پ۔ر) چترال کے علاقے چمر کن سے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی کے دیرینہ کارکن اور سابق کونسلر محمد ولی اپنے خاندان سمیت جماعت اسلامی سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف چترال کی سیکرٹریٹ میں شمولیتی تقریب میں پارٹی کے سینئر رہنماء خالد اعظم نے پی ٹی آئی کی روایتی ٹوپی اور ہا ر پہنا کر انھیں خوش آمدیدکہا۔ اس موقع پر خالد اعظم نے کہاکہ پی ٹی آئی غریب عوام کی پارٹی ہے آج چترال میں پی ٹی آئی کی حکومت ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر یہ ثابت کردیا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوامی امنگوں کے مطابق بلا تفریق خدمت کر رہی ہے جس کے اثرات بہت جلد سامنے آئینگے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی چترال کے دیگر رہنماء اور ورکرز بھی موجود تھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
43559