Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کمشنریٹ آف مائنز،لیبر ویلفیئرخیبر پختونخوا کی معدنیات ایکسائز ڈیوٹی کی نیلامی کا اعلان

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) کمشنریٹ آف مائنز، لیبر ویلفیئر خیبر پختونخوا نے سال2020-21(یکم جنوری 2021سے 30جون 2021تک) کیلئے معدنیات کی ایکسائز ڈیوٹی کی نیلامی کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ نیلامی کمشنر مائنز ویلفیئر خیبر پختونخوا کے دفتر واقعہ نزد جوڈیشل کمپلیکس بلمقابل پرل کانٹیننٹل ہوٹل خیبرروڈ پشاور میں شیڈول کے تحت ہو گی۔شیڈول کے مطابق پشاور، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان کیلئے مذکورہ نیلامی 22دسمبر2020کو دن گیارہ بجے منعقد کی جائے گی۔جبکہ متبادل تاریخ23دسمبر 2020کو دن 11بجے صبح مقرر کی گئی ہے۔ اس امر کا اعلان اسسٹنٹ کمشنر مائنز، لیبر ویلفیئر پشاور کی جانب سے جاری کردہ ایک مراسلے میں کیا گیا۔


شیئر کریں: