Chitral Times

May 30, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کٹ گاڑیوں کے خلاف کاروائی، چترال شہر میں مال بردارگاڑیاں غائب،ہزاروں افراد بے روزگار

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) عدالتی فیصلہ اورحکام بالا کی احکامات کی روشنی میں ملاکنڈ ڈویژن کے دوسرے اضلاع کی طرح چترال میں بھی کٹ گاڑیوں کے خلاف کاروائی شروع کی گئی ہے جس کی بنا پر چترال میں چلنے والی اکثر ٹیکسی گاڑیاں اسٹینڈ سے غائب ہوگئی ہیں۔ جن میں کیبن سوزوکی ، جیمنی سوزوکی، ڈاٹس گاڑیاں وغیرہ شامل ہیں۔

نان کسٹم پیڈ کٹ گاڑیوں کی نقل حمل چترال شہر میں نہ ہونے کے برابر ہوکر رہ گئی ہے ۔ جس کی وجہ سے گاڑی مالکان کے ساتھ عام شہریوں کو بھی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے۔معمولی وزن کے سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ لیجانے کیلئے مزدا یا دوسری بڑی گاڑیوں کا سہارا لیکرانھیں بھاری کرایہ دینا پڑرہا ہے خصوصی طور پر ارندو، عشریت ، میرکھنی اور ارسون کے پہاڑی علاقوں سے جلانے کی لکڑی چترال پہنچانے والی ڈاٹس گاڑیاں مکمل طور پر کیراجوں میں بند کردئےگئے ہیں جس کی وجہ سے جلانے کی لکڑی چترال شہر میں ناپید ہے ۔ لکڑی اسٹاک مالکان کا کہنا ہے کہ سوختنی لکڑی چترال پہنچانے والی اکثر گاڑیاں کٹ نکلی ہیں۔ جو حکومتی احکامات کے بعد گراونڈ کردئےگئے ہیں۔

دریں اثنا عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کٹ گاڑیوں کو لیکر غریب لوگ برسرروزگار تھے اب حکومتی احکامات کی بناپران گاڑیوں سے وابستہ ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں ۔جس کیلئے عوامی نمائندگان اور متعلقہ حکام کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔


دریں اثنا ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی نے گزشتہ دن کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔کمشنر ملاکنڈ ظہیراسلام سے کٹ گاڑیوں کے بارے میں میٹنگ ہوئی. میٹنگ میں ڈی آئی جی سوات اعجاز خان پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے سلیم الرحمن ، دیر اپر سے پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے صاحبزادہ صبغت اللہ ،دیر لوئر سے محبوب شاہ اور بونیر سے شیر اکبر خان نے شرکتِ کی.. وفدنے کمشنر ملاکنڈ سے کٹ گاڑیوں کی مالکان کے بارے وضاحت کی کہ اکثر غریب لوگ ہیں جو محنت مزدوری کے لئے کٹ گاڑیاں لے رکھی ہیں۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ ایسا طریقہ اختیار کیا جائے کہ کٹ گاڑیوں سے علاقہ خالی ہوجائے لیکن عوام کو ذیادہ خسارہ بھگتنا نہ پڑے.. منتخب نمائندگان، کمشنرملاکنڈ ظہیراسلام ،ڈی آٸی جی ملاکنڈ اعجاز خان نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ کٹ گاڑیاں عوام سے ضبط نہیں ہونگی لیکن کٹ گاڑیوں کو ڈیسمینٹل کر کے پارٹس گاڑی کے مالک کو حوالے کیا جائے گا جنھیں وہ پارٹس میں بیج کر کچھ نہ کچھ رقم حاصل کرسکیں گے۔

ncp vehicle court order
ncp vehicle court order2


شیئر کریں: