Chitral Times

Dec 6, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شہدائے اے پی ایس پشاور کی یاد میں ضلع کونسل ہال چترال میں تقریب

شیئر کریں:

چترال ( نمایندہ چترال ٹائمز ) شہدائے اے پی ایس پشاور کی یاد میں ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع کونسل ہال چترال میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی ۔ جس کا انتظام ضلعی انتظامیہ چترال اور شہید اسامہ وڑائچ اکیڈمی نے مل کر کیا تھا ۔ اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریلیف ) چترال عبدالولی خان تھے ۔ جبکہ ڈائریکٹر شہید اسامہ وڑائچ اکیڈمی فداء الرحمن نے نظامت کے فرائض انجام دی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین اسسٹنٹ کمشنر چترال ثقلین سلیم ، پرنسپل گورنمنٹ سنٹنیل ماڈل سکول چترال شاہد جلال ، مولانا اسرار الدین الہلال ، ڈسٹرکٹ خطیب چترال مولانا فضل اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ اے پی ایس کا سانحہ دنیا میں طلبہ کی اجتماعی قتل کا دوسرا بڑا واقعہ ہے ۔ جس میں 148 افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ۔ اور یہ پاکستانی عوام کیلئے بہت بڑا امتحان تھا ۔ تاہم پاکستانی عوام نے اس عظیم سانحے کے موقع پر انتہائی صبر و تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں کسی ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیا گیاہے ۔ اس لئے جن دہشت گردوں نے اے پی ایس پر حملہ کرکے معصوم جانوں کو نشانہ بنایا ۔ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔ کیونکہ اسلام جنگ کے دوران بھی بچوں ، خواتین ، بوڑھوں حتی کہ مال مویشی اور باغات و فصلوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیتا ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے ۔ کہ اسلام کے نام پردہشت گردی پھیلا کر معصوم جانوں کا قتل عام کیا گیا ۔ جن کے والدین آج بھی اپنے پیاروں کی یاد میں رنج و الم کی زندگی گزار رہے ہیں ۔

مقررین نے ملک میں دہشت گردوں کو ناقابل فراموش شکست دینے پر پاک فوج ، پولیس ، لیویز اور دیگر سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا ۔ کہ سانحہ اے پی ایس ہمیں باہمی اتفاق و اتحاد کا درس دیتا ہے ۔ اور ہم دہشت گردی کو حقیقی معنوں میں تب شکست دے سکتے ہیں ۔ جب اپنے بچوں کو سو فیصد زیور تعلیم سے آراستہ کریں ۔ پاکستان کی بقا اس کے شہداء کے خون میں پنہان ہے ۔ اور اے پی ایس کے شہید طلبہ کا نام ملک کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی ۔

aps shuhada anniversory chitral1
aps shuhada anniversory chitral7k
ac chitral aps shuhada anniversory chitral
aps shuhada anniversory chitral3
kahteeb aps shuhada anniversory chitral
aps shuhada anniversory chitral

شیئر کریں: