Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پریس کلب کا تعزیتی اجلاس، صحافی نذیرحسین شاہ کے والد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال پریس کلب کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت ظہیر الدین صدر چترال پریس کلب منعقد ہوا۔ جس میں جملہ صحافیوں اور عہدہ داروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں چترال پریس کلب کے آفس سیکرٹری صحافی سید نذیر حسین شاہ کے والد یارخون کے معروف شخصیت سید معظم شاہ کی وفات پر انتہائی دکھ اور صدمے کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا اُن کی اچانک وفات سے علاقے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ اجلاس میں مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کہا گیا۔


شیئر کریں: