Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

زچہ وبچہ ہسپتال جنگ بازارمیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیراورگندہ نالیوں سے تعفن اُٹھنے سے شہری پریشان

شیئر کریں:

چترال (نمائند ہ چترال ٹائمز)چلڈرن اینڈ گائنی ہسپتال جنگ بازار میں جگہ جگہ گندگی اور غلاظت جمع ہونے کی وجہ سے مریضوں کے ساتھ تیماداربھی شدید اذیت کا شکارہیں۔ گند ہ نالیوں میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں تعفن پھیلی ہوئی ہے جس سے صحت مند تیماداروں کے ساتھ ہسپتال کے ڈاکٹر زاورعملہ بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

عوامی حلقوں کے مطابق بار بار یاددہانیوں اور حکام بالا کے نوٹس میں لانے کے باوجود صفائی کا نظام روز بہ روز ابتر ہوتی جارہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہسپتال کا نقشہ بے غیر منصوبہ بندی کے بنانے اورناتجربہ کارانجینئروں اورتعمیراتی محکمہ کی نااہلی کی وجہ سے روز آول سے مختلف مسائل کا شکار رہا ہے۔جس کیلئے کئی باربار حکام بالا کے نوٹس میں لایا گیا مگر صدا بہ صحرا ثابت ہوئے۔ جس کی وجہ سے روز بہ روز اس ہسپتال کی صورت حال ابترہوتی جارہی ہے۔ جبکہ دو ہسپتالوں یعنی ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے ساتھ زچہ وبچہ ہسپتال کو بھی ایک میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے زیرنگرانی دینا بھی مسائل بڑھنے کی ایک وجہ ہے۔

انھوں نے بتایا کہ چترال کے دواضلاع کے مریض علاج کیلئے ان دوہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں جس کی وجہ سے روز بہ روز ان ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ زچہ وبچہ ہسپتال جنگ بازارکی انتظامی امور چلانے کیلئے الگ سیٹ اپ ہونی چاہیے جن کی سربراہی ایک الگ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے سپرد ہو۔ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کو اس سے بالکل الگ کیا جائے۔ بصورت دیگر زچہ وبچہ ہسپتال جنگ بازار کے مسائل خصوصا صفائی کا نظام مذیدخراب ہوگا اورمذکورہ ہسپتال سے مریضوں کے ساتھ نومولود بچے بھی نت نئی بیماریوں کا شکار ہوکر یہاں سے گھروں کا رخ کریں گے۔

dhq hospital child and women jang bazar chitral5
dhq hospital child and women jang bazar chitral7
dhq hospital child and women jang bazar chitral8
dhq hospital child and women jang bazar chitral 8
dhq hospital child and women jang bazar chitral3
dhq hospital child and women jang bazar chitral2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
43416