Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال کے مستحقیں میں زکواۃ کے چیک تقسیم

شیئر کریں:

اپر چترال (زاکر زخمی) آج ضلع اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں مستحقین زکواۃکے مابین چیک تقسیم کرنے کے عرض سے ایک مختصر پُر وقار تقریب ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں تحریکِ انصاف اپر چترال کے قائدین کے علاوہ مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد نے شرکت کی۔ان میں خصوصی طور پر تحریک انصاف اپر چترال کے جنر ل سکرٹری افتاب۔ایم۔طاہر، نائب صدر تحریک انصاف ابھرتے ہوئے نوجوان قیادت احسان الحق،جنرل سکرٹری تحریک انصاف مستوج دیدار علی میرؔ،لوکل چیر مین زکواۃ بونی 1بابر علی،لوکل چیرمین بونی2 سعید اللہ، مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسراپر چترال ذولفقار الملک، ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر فاروق اعظم، و دیگر خصوصی طور پر تقریب میں شریک تھے۔

جنرل سکریٹری تحصیل مستوج دیدار علی میر مہمانوں کو خو ش امدید کہتے ہوئے تقریب کے اغراض و مقاصد بیان کی۔ضلعی جنرل سکرٹری افتاب۔ایم طاہر اپنے خطاب میں کہا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت نظام میں شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔ سابقہ ادوار میں شاید اتنی شفافیت زکواۃ کی تقسیم میں نہ ہوئی ہو جس کی وجہ سے مستحقین کے حقوق صحی معنوں میں ان تک نہیں پہنچی۔ موجودہ حکومت کی شفافیت کی پالیسی کے بدولت اس کی مکمل ثمرات سے مستحقین مستفید ہورہے ہیں جو کہ ایک احسن اقدام ہے۔

دوسرے مقررین میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اپر چترال ذولفقار الملک، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان و ِ دیگر نے موجودہ ضلعی چیرمین محمد قاسم کی کارکردگی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کی ان کے جذبہ خدمت کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی موجودگی میں زیادہ سے زیادہ مستحقین مستفید ہونگے۔ ضلعی چیرمین محمد قاسم اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کے تقریب کا انعقاد کسی بھی نمود و نمائش سے مبرا ہے۔ہم صرف لوگوں کو اگاہی دینے کے غرض ہر علاقے میں ایک تقریب منعقد کرتے ہیں جہاں چند ایک لوگوں کو مدعو کرکے انہیں یہ احساس دلاتے ہیں کہ حکومت وقت اپ کے مسائل و پریشانی سے غافل نہیں۔

اس تقریب کے تواسط سے اگاہی کے ساتھ ساتھ لوگوں کو مثبت پیغام دینا مقصود ہے۔اور شفافیت کی پیغام کو اجاگر کرکے ہر خاص و عام تک پہنچانا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ائیندہ کے لیے ہر مستحق کی چیک لوکل چیرمین ان کے دروزے تک عزت و احترام سے پہنچائے گا۔ اس قسم کی کوئی تقریب پھیر منعقد نہیں ہوگی۔شفافیت کا مزید ذکر کرتے ہوئے چیرمیں زکواۃ کمیٹی چترال نے کہا کہ اس وقت نظام کو ایسا بنایا گیا ہے کہ جس میں بدعوانی کی کوئی گنجائش باقی نہیں۔انہوں نے کہا کہ چترال میں انتہائی قلیل مدت میں تقریباً اٹھ ہزار مستحق لوگوں کا ڈیٹا جمع کیے گئے ہیں اور انہیں کمپیوٹرائز نظام سے منسلک کی گئی ہے۔ جو واضع کردہ قواعد کی تحت کام کر رہا ہے اس میں کسی دوسرے کی کوئی عمل دخل نہیں۔اور یہ سلسلہ رکنے والا نہیں میرٹ کی بنیاد پر سب اس سے مستفید ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ میری خواہش اور کوشش ہے کہ چترال میں زیادہ سے زیادہ مستحقین اس سے فائدہ اٹھا سکے۔ یاد رہے محمد قاسم چیر میں زکواۃ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد متحریک کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ خوش ائیند ہے۔ تقریب کے احتیتام پر محدود مستحقین میں چیک تقسیم کیے گئے۔اور باقی کے چیک ان کے گھروں میں پہنچائے جائینگے۔

zakat cheque distributed upper chitral 2
zakat cheque distributed upper chitral 1
zakat cheque distribution upper chitral

شیئر کریں: