Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ صحت نے تمام ایمبولینسز ریسکیو 1122 کے حوالے کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا

شیئر کریں:

کابینہ نے منظوری دی تھی، شہری ایک فون کال پر ایمبولینس سروس حاصل کر سکیں گے۔ تیمور جھگڑا


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے اپنی تمام ایمبولینسز ریسکیو 1122 کے حوالے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سیکریٹری صحت کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق محکمہ صحت کے ایمبولینس ڈرائیورز کی خدمات بھی ریسکیو 1122 کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کو محکمہ صحت کے ایمبولینسز حوالے کرنے کا اعلامیہ خیبرپختونخوا کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا کا کہنا تھا کہ ایمبولینسز ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے حوالے کرنے سے مریضوں کو بروقت مراکز صحت پہنچانے کے عمل بہتری آئے گی اور خیبرپختونخوا کے شہریوں کو ایک فون کال پر ایمبولینس سروس مہیا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں مزید اصلاحات کا عمل جاری ہے۔

health amboulance handover to 1122

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
43266