Chitral Times

May 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جلانے کی لکڑی اپرچترال لیجانے کیلئے پرمٹ کی شرط ختم کردی گئی۔انتظامہ کا شکریہ۔PTI راہنما

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) جلانے کی لکڑی اپر چترال لیجانے کیلئے پرمٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے ۔ اس بات کی تصدیق پی ٹی آئی اپر چترال کے سینئر رہنما عجب خان نے ایک اخباری بیان کی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ جلانے کی لکڑی یعنی سوختی لکڑی پر پرمٹ کی شرط ختم کرنے پر انتظامیہ لوئر چترال کے مشکور ہیں
جلانے کی لکڑی پر مرمٹ لگانے سے اپر چترال کے عوام انتہائی تکلیف سے دوچار تھے۔
اس سلسلے میں آج سابق تحصیل صدر پی ٹی آئی تخصیل موڑکہو اور تورکہو علاو الدیں غرفی کے ہمراہ اے ڈی سی سے ملاقات میں انھوں نے تفصیل سے بتایا کہ انتظامیہ اپر چترال اور دوسرے متعلقہ لوگوں سے معاملات طے پانے کے بعد عام صارفین کے لئے پرمٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے ۔


اب گھریلو صارفین کے لئے جلانے کی لکڑی خریدتے وقت پرمٹ کی ضرورت نہیں ہوگی ۔
پی ٹی آئی رہنما نے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر چترال عبدالولی

کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوام کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے اپنے پالیسی میں نظر ثانی کی جس سے یقینا صورتحال میں بہتری آئے گی۔


انھوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ سرکاری ریٹ پر لکڑی خرید کر انتظامیہ کے ساتھ تغاون کریں اپنے یا لکڑی فروشوں کے خساب سے ریٹ لگانے سے عوام اور انظامیہ دونوں کو مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔
انتظامیہ کا موقف بھی یہی ہے کہ اپر چترال کے لوگ سرکاری ریٹ کو فالو کرنے کے بجائے ٹال والوں کو اپنی مرضی کے مطابق پیسے دیتے ہیں یا ڈائریکٹ ارندو یا دوسری جگہ جاکر مہنگے داموں لکڑی خریدتے ہیں جس کی وجہ سے لکڑی کے کاروبار کرنے والے لوگ لوئر چترال میں لکڑی کم فروخت کرتے ہیں جس سے ٹاوں چترال کے عوام کو مشکلات پیش آتی ہے اور یہاں جلانے کی لکڑی کی قلت پیداہوتی ہے۔


لہذا سب سے گزارش ہے کہ اپنے اور دوسروں کے لئے مشکلات پیدا کرنے کے بجائے انتظامیہ کے ساتھ تغاوں فرمائیں۔ اور من مانی کرنے والے لکڑی فروشوں کو رپورٹ کریں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
43235