Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سکول بیگز ویٹ لیمیٹیشن بل کی منظوری دیدی گئی،جماعت اول کیلئے بیگ کا وزن 2.4 کلو گرام مقرر

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخواسکول بیگز ویٹ لیمیٹیشن بل کی صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا نے منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ اس بل کی منظوری کے بعد بچوں کو بھاری سکول بیگز سے مکمل نجات مل جائے گی جبکہ سکول بیگ کے وزن کم ہونے سے بچوں کی بہتر ذہنی اورجسمانی نشونما بھی بہترہوگی۔ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلی تعلیم کامران بنگش کے ہمراہ صوبائی اسمبلی میں پریس بریفنگ کے دوران کیا.

KP Minister Health Finance and Special Assistant to CM on Information


صوبائی وزہر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا کہ یہ طلباء کو ریلیف دینے کیلئے پاکستان کی تاریخ کا پہلا قانون ہے جس کااطلاق تمام پبلک اورپرائیویٹ سکولز اور مدارس پرہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں اس قانون پرعملدرآمد ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزکرائیں گے جبکہ پرائیویٹ سکولوں میں عملدرآمد بذریعہ پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کرایا جائے گا۔


قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں سرکاری سکولوں کے خلاف E&D رولز کے تحت کارروائی ہوگی. جبکہ پرائیویٹ سکولوں کو خلاف ورزی کی صورت میں 2 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگااور ایک مہینے کے اندر اندر یہ قانون نافذالعمل ہوگا.


انہوں نے کہا کہ ہم نے بیگ کو سمارٹ کردیا ہے، طلباء صرف ضرورت کی کتا بیں لائیں گے، والدین اور طلباء کیلئے آج خوشی کا دن ہے۔ بل پر عمل درآمد کیلئے بزیعہ میڈیا آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔وزیر تعلیم نے سکول بیگ وزن کے خوالے سے کہا کہ جماعت اول کے لیے سکول بیگ کا وزن 2.4 کلو گرام جماعت دوم کے لیے 2.6 کلو گرام، تیسری جماعت کے لیے 3 کلو گرام جبکہ ہائی اور ہائر سیکنڈری کے لئے سات کلو گرام وزن ہوگا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
43202