Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

زکواۃ کی مد میں ایک کروڑ 82لاکھ 76ہزار روپے فی کس 12ہزارروپے تقسیم کا عمل چترال میں شروع

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) منگل کے روز ضلعی زکواۃ کمیٹی کے زیر اہتمام زکواۃ کی مد میں ایک کروڑ 82لاکھ 76ہزار روپے 1523مستحقین میں فی کس 12ہزار روپے تقسیم کا عمل شروع ہوگیا جس میں ایڈیشنل ڈی سی چترال (ریلیف) عبدالولی خان مہمان خصوصی تھے جس نے چترال ٹاؤن اور مضافات سے آنے والے درجنوں افراد میں زکواۃ کے چیک تقسیم کئے۔ ضلعی زکواۃ کمیٹی کے چیرمین محمد قاسم نے اس موقع پر اپنے خطاب میں لوکل زکواۃ کمییٹوں پر زور دیاکہ وہ شفافیت کا مظاہرہ کریں اور غیر مستحق کا نام زکواۃ فنڈ کے لئے کبھی نہ بھیج دیں تاکہ غریب کو اس کا حق مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ ہم دو سے پانچ ہزار تک افراد کو خودروزگار ی کے قابل بناکر انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے قابل بنانے کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں جس سے معاشرے سے غربت کی شدت کو کم کیا جاسکے گا۔

zakat chairman qasim chitral
zakat chairman qasim chitral2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
43186