Chitral Times

Dec 3, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

استاروتورکہو پل کی بحالی کیلئے شاگرام اور پشاور پریس کلب کے سامنے دھرنا تیسرے روز بھی جاری

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) تورکھو اور تریچ وادی کے تین یونین کونسلوں کو چترال کے دیگر حصوں سے ملانے والااستارو پل کے انہدام کے نوماہ بعد بھی حکومت کی طرف سے کوئی قدم نہ اٹھائے جانے کے خلاف علاقے کے عوام کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگئی جبکہ پیر کے دن سے علاقے میں ٹرانسپورٹروں نے بھی ہڑتال شروع کردی ہے۔ سخت سرد موسم کے باوجود ہزاروں افراد نے تورکھو روڈ پر دھرنا دئیے رکھا جوکہ فوری طور پر موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کو بحال کرنے کے لئے استارو کے مقام پر عارضی اسٹیل پل کامطالبہ کررہے ہیں۔

دریں اثنا تحریک حقوق چترال کے زیراہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے بھی احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ پیر کے روز وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی وزیرزادہ نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا۔ اور انھیں یقین دہانی کی کہ بہت جلد تورکہو کے عوام کیلئے آمدورفت کا مسئلہ حل کیا جائیگا انھوں نے شرکاء سے احتجاج دو دن کیلئے موخر کرنے کابھی مطالبہ کیا مگر شرکا ء نے احتجاج شاگرام دھرنا سے مشروط کرکے ختم کرنے سے انکار کیا کہ جب تک تورکہو دھرنا جاری ہے ہم بھی جاری رکھیں گے۔ تحریک حقوق چترال کے روح رواں پیر مختار نے چترال ٹائمزڈاٹ کام کو بتایا کہ وہ اپنا پرآمن دھرنا اُس وقت جاری رکھیں گے جب تک تورکہو کے عوام کیلئے استاروکے مقام پر پل کا بندوبست نہیں ہوتا۔

torkhow protest3
torkhow protest4
torkhow protest5
tahreek huquq peshawar protest
tahreek huquq peshawar protest wazir zada visit

شیئر کریں: