Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیٰ کی خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی کمی سے مریضوں کی اموات کے واقعے کا نوٹس

شیئر کریں:


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں آکسیجن کی کمی سے مریضوں کی اموات کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے 48گھنٹوں کے اندر اندر واقعے کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلی نے صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز سے رابطہ کرکے انہیں ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز سے فوری طور پر واقعے کی تمام پہلوو ¿ں سے تحقیقات کروانے کے احکامات جاری کیے۔ وزیر اعلی نے 48 گھنٹوں کے اندر واقعے کی تمام پہلوو ¿ں سے صاف و شفاف تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقررہ وقت میں رپورٹ پیش نہ ہونے کی صورت میں صوبائی حکومت اپنی طرف سے واقعے غیر جانبدار تحقیقات کروائے گی۔ واقعے کو انتہائی افسوسناک اور متعلقہ حکام کی طرف سے بہت بڑی غفلت کا مظاہرہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ واقعے کی تمام پہلوو ¿ں سے تحقیقات کروا کر ذمہ داروں کو تعین کیا جائے گا اور جو بھی اس واقعے کے ذمہ دار قرار پائے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی رپورٹ پبلک کی جائے گی اور معاملات کو عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔ دریں اثناءوزیر اعلی نے اس افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور یقین دلاتی ہے کہ جلد سے جلد واقعے کی تحقیقات مکمل کرکے حقائق منظر عام پر لائے جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
<><><><><><><


دریں اثنا ضلع خیبر کے ایک وفد نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی قیادت میں وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ضلع خیبر میں ترقیاتی منصوبوں, عوامی فلاح بہبود کے اقدامات، علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد سے اپنے گفتگو میں وزیر اعلی نے ضلع خیبر سمیت تمام ضم شدہ اضلاع کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور ان اضلاع کی تیز رفتار ترقی کے لئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں نہ صرف پر عزم ہے بلکہ مربوط اقدامات بھی اٹھا رہی ہے اور حکومت کے ان اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت کے ان سنجیدہ اقدامات کے نتیجے میں بہت جلد قبائلی اضلاع کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہوجائے گا۔


انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ قبائلی علاقوں کی انضمام کا سارا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اب حکومت کی تمام تر توجہ ان علاقوں کی پائیداروں بنیادوں پر ترقی پر مرکوز ہے۔ وزیر اعلی نے وفد کو یقین دلایا کہ موجودہ حکومت قبائلی اضلاع کے عوام کے ساتھ کئے ہوئے اپنے تمام وعدے پوری کرے گی اور وہ بحیثیت وزیر اعلی قبائلی اضلاع کے عوام کے حقوق کے لئے ہر فورم پر لڑیں گے۔
<><><><><>


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
43121