Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فوزیہ کی عمران کےخلاف ہتک عزت کیس میں عبدالطیف کی فریق بننے کی درخواست جرمانہ کے ساتھ خارج

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) ایڈیشنل سیشن جج۔X پشاور عبد الماجد کی عدالت نے پی ٹی آئی کے سابق صدر عبداللطیف کی فوزیہ کا عمران خان نیازی کے خلاف ہتک عزت کیس میں فریق بننے کی درخواست کو جرمانے کے ساتھ خارج کردیا۔ عدالت نے عمران خان نیازی کو حکم دیا کہ وہ پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں 12 دسمبر تک جواب دعویٰ داخل کرے۔

عبداللطیف کے وکیل نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ ان کا موکل پی ٹی آئی کا ضلعی صدر ہونے کی بنا پر فوزیہ کو 2013 ء کے عام انتخابات میں خواتین کی کوٹے پر پارٹی ٹکٹ دلوایا تھا جبکہ بعد میں ان پر سینٹ کے الیکشن میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور رشوت لے کر پارٹی امیدوار کو ووٹ نہ دینے پر انظباطی کاروائی ہوئی اور ان کے خلاف پارٹی کے سربراہ نے پریس کانفرنس کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے موکل کو کیس میں فریق بنانا ناگزیر ہےکیونکہ انہوں نے فوزیہ کو نامزد کیا تھا اور اس کیس کا ایک فریق ہے جس کے بغیر انصاف کا تقاضا پورا نہیں ہوگا۔

فوزیہ کے وکیل نے اس درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے اسے مقدمے کو مزید طول دینے کی کوشش قرار دیا اور عدالت سے التماس کیاکہ عبداللطیف کا پی ٹی آئی کی مرکزی ویمن ونگ سے کوئی تعلق نہیں جس نے خواتین نشستوں پر نامزدگیاں کی یے۔ انہوں نے یہ موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کا اس کیس میں فریق بننے کی کوئی گنجائش نہیں جس میں ان کے موکلہ نے بے بنیاد الزامات عائد کرکے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 50کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیاہے۔

عدالت نے فریقین کو سننے کے بعد قرار دیا کہ درخواست گزار عدالت کے کوئی معقول وجہ بیان کرنے میں ناکام رہا کہ اس کیس میں ان کا فریق بنے بغیر انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوسکتے کیونکہ محض پارٹی کا ضلعی صدر ہونے کی بنا پر ہرجانے کی اس کیس میں ان کا فریق بننا CPC کی order-1اور Rule-10(2) کے تحت درست نہیں اور درخواست بے بنیاد قرار دی جاتی ہے۔اسی طرح پی ٹی آئی چترال کی سینئر رہنما اور سابق صدر عبد الطیف کی درخواست جرمانہ کے ساتھ خارج کردی گئی۔

فوزیہ کی عمران خان کےخلاف ہتک عزت کیس میں عبدالطیف کی فریق بننے کی درخواست جرمانہ کے ساتھ خارج

شیئر کریں: