Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ڈی ایم کارکنان کے خلاف درج ایف آئی آر فی الفورختم کئے جائیں۔ پی ڈی ایم اپر چترال

شیئر کریں:


اپر چترال ( کریم اللہ) پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے پشاور اور ملتان جلسے کے بعد حکومت وقت نے جس امرانہ روش پر عمل پیرا رہتے ہوئے پی ڈی ایم کارکنا ن کی پکڑ دھکڑ شروع کی ہے اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ضلعی صدور کے خلاف درج ایف آئی آر فی الفور واپس لے لیں ۔ ان خیالات کا اظہار پی ڈی ایم اپر چترال کے عمائدین نے بونی میں منعقد ایک اجلاس میں کیا۔

اجلاس جمعیت علمائے اسلام (ف) اپر چترال کے ضلعی صدر شیر کریم شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے صدر امیر اللہ ، مسلم لیگ (ن) اپر چترال کے صدر پرنس سلطان الملک،عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ شاہ وزیر لال ، مولانا فتح الباری ، مولانا جغفر خان،ممبر صوبائی کونسل پی پی پی سردار حسین ، حمید جلال ، شمس الرحمن لال، قربان علی ، عید علی ، ظفر اللہ پرواز، وزیر علی شاہ ، محمد وزیر سمیت کثیر تعداد میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈر شپ اور کارکنان نے شرکت کی ۔

بونی اجلاس میں پی ڈی ایم نے جاری کردہ اعلامیہ میں موقف اپنایا ہے کہ موجودہ حکومت بدترین امرانہ روش پر اتر آئی ہے اور آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے ،سیاسی سرگرمیوں کے خلاف تادیبی کاروائیوں میں مصروف ہے جس کی بھر پور مذمت کی جاتی ہے۔ حالانکہ پی ڈی ایم کا کوئی ایک جلسے میں بھی کسی قسم کی معمولی بھی غیر قانونی کام نہیں ہوا ۔ اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ دور میں 126 دن دھرنا دیا تھا ابھی اسی جماعت کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ سیاسی پارٹیز کو مہنگائی ، لاقانویت اور دوسرے عوامی مسائل پر جلسہ کرنے سے روکے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر آئیندہ ایسا کیا گیا تو پی ڈی ایم اپر چترال راست اقدام اٹھانے کے لئے لائحہ عمل طے کرے گی ۔


پی ڈی ایم اپر چترال کے عمائدین کا کہنا تھا کہ استارو پل تورکھو روڈ جو گزشتہ ایک سال سے حادثاتی طور پر گرنے سے منقطع ہے جس کی وجہ سے تورکھو تریچ تین یونین کونسلوں پر مشتمل علاقہ روڈ کی سہولت سے محروم ہے اور آگے موسم کی خرابی کی وجہ سے نقل و حمل میں مقامی لوگوں کو جانی و مالی نقصان لاحق ہونے کا خدشہ ہے ۔ پی ڈی ایم اپر چترال نے مطالبہ کیا کہ استارو پل کو فی الفور عارضی بنیادوں پر بحال کیا جائے ۔ اور پی ڈی ایم تورکھو کے عوام کی مکمل حمایت کا یقین دلاتی ہے ۔

pdm upper chitral meeting1
pdm upper chitral meeting2
pdm upper chitral meeting3
pdm upper chitral meeting6
pdm upper chitral meeting8
pdm upper chitral meeting

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
43092