Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

استاروتورکہو پل کی بحالی سلسلے شاگرام میں احتجاجی مظاہرہ اوردھرنا، بہترگھنٹےکی ڈیڈ لائن

شیئر کریں:

شاگرام (نمائندہ چترال ٹائمز) سب تحصیل تورکھو کے ھیڈ کوارٹر شاگرام میں ہفتہ کے روز تورکھو اور یوسی تریچ کے عوام نے استارو پل کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں علاقہ تورکھو اور تریچ یو سی سے کثیر تعداد میں نمائندوں اور عوام نے بھر پور شرکت کی ،مقررین نے علاقے کے یک نکاتی ایجنڈا استارو پل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جو متبادل راستہ ھے انتہائی خطرناک ھے اگر مزید برف باری ھوئی تو اس علاقے کا ملک کے دوسرے حصے سے رابطہ بلکل منقطع ھو جائے گا ۔

جلسہ سے سابق ضلعی کونسلر سیف اللہ،مولانا امتیاز،حسین زرین، اشرف،شیر مدد، اولیا،جلال الدین، مولانا جاوید حسین امیر جماعت اسلامی اپر چترال،ساقب کمشنر سلطان وزیر،سابق ناظم عبد القیوم بیگ، قاضی کھوت، سابق چیر مین عصمت اللہ، میر حیدر خان، وغیرہ شامل تھےخطاب کئے۔

مقررین نے حکومت کی بے حسی عوامی نمایندوں کی غفلت اور انتظامیہ اور سی۔اینڈ ڈبلیو کی لاپرواہی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جب تک مسلہ حل نہیں ہوتا یہ مظاہرہ اور دھرنا جاری رہیگا۔

جلسے میں فیصلہ کیا گیا کہ جب تک ھمارے لئے اسٹیل پل کا بندوبست نہ ہو جائے اس وقت تک شاگرام میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا ۔

اس طرح جلسے کے تمام شرکا احتجاجی کیمپ ائے اور دھرنا دیا گیا ۔اسی اثنا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوچ شاہ عدنان، ایس ڈی او سی این ڈبلیو عدنان اور ٹھیکدار تورکھو روڈ عمائدین سے ملاقات کے لئے پہنچے اور اپنی طرف سے کافی کوشش کی کہ دھرنے کو ختم کیا جائے۔لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے عمائدین نے صاف انکار کر دئیے اور بہتر گھنٹے کا ڈیڈ لائن دیا گیا اگر اس دوران کوئی موثر کارروائی نہ کی گئی تو اگلا مرحلہ بونی کی طرف لانگ مارچ ھو گا ۔

جلسہ میں استارو پل اور تورکہو روڈ کیلے آواز اُٹھانے والے تنظیموں اورافراد کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا گیا ۔

torkhow shagram protest for istaro bridge
torkhow shagram protest for istaro bridge3
Shagram jalsa istaro bridge 2
torkhow shagram protest for istaro bridge2
torkhow shagram protest for istaro bridge1
torkhow shagram protest for istaro bridge4
Shagram jalsa istaro bridge 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
43067