Chitral Times

Dec 2, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شہید اسامہ وڑائچ اورسانحہ حویلیاں کے شہداکی یاد میں تعزیتی محفل کا انعقاد

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن چترال (لوئیر )اور شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی کی جانب سے شہید اسامہ وڑائچ اور سانحہ حویلیاں کے تمام شہدا کی یاد میں 7 دسمبر بروز پیر 2:30 بجے ڈسٹرکٹ کونسل ہال چترال میں تعزیتی محفل کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس پروگرام میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اسامہ وڑائچ شہید اور سانحہ پی کے 661 کے دوسرے شہدا کے بارے اظہار خیال کر کے ان کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ اس سے پہلے صبح 11:00 بجے اسامہ وڑائچ پارک دینین میں یادگار شہدا پر پھول چڑھانے اور سلامی کی تقریب ہو گی ۔ نماز ظہر کے بعد شہدا کی ایصال ثواب اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے قرآنی خوانی کی جائے گی۔ اس پروگرام میں تمام شہدا کے فیمیلز بھی شرکت کریں گے ۔


شیئر کریں: