Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کی ایک اوربیٹی مہناز لیاقت نے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی

شیئر کریں:

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کی ایک ہونہار بیٹی نے PhDکرلی . چترال کے بریپ سے تعلق رکھنے والی مہناز لیاقت نے جامعہ پشاور ، سینٹر آف بائیوٹیکنالوجی اور مائکروبیالوجی ، (کوبم) کے میرٹیریس پروفیسر / ڈین ڈاکٹر بشیر احمد کی نگرانی میں بائیوٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کے مقالے کا کامیابی کے ساتھ دفاع کیا ہے۔
      اس کے مقالے کا موضوع “فائٹو کیمیکلز ، غذائیت سے متعلق ، بایوسے اسکریننگ اور روزا ویببیانا کی دیوار کی سابقہ ​​رول سے مرکبات کی سالماتی ڈاکنگ تھا۔”


  روزا ویببیانا  کو کھوار میں ( تھرونی )کہتے ہیں۔ اس نے اپنے کام سے متعلق دو تحقیقی مضامین شائع کیے ہیں۔

      مہناز لیاقت نے میٹرک کے امتحانات سر سلطان محمد شاہ آغا خان اسکول کراچی سے اور ایف ایس سی آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول کراچی سے پاس کیا۔ انہوں نے جامعہ کراچی سے بائیوٹیکنالوجی میں بی ایس سی اور ایم ایس سی اور پشاور یونیورسٹی سے ایم فل کیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مہناز لیاقت اپنے علاقے سے پہلی بیٹی ہیں جنھوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی ہے

      مہناز لیاقت معروف ماہر تعلیم لیاقت علی کی صاحبزادی ، حاجی یار خان کی بہو اور جی ایچ ایس ، بریپ کے ایس ایس ٹی ٹیچر،فرید علی کی اہلیہ ہیں۔
      وہ ڈاکٹر محمود علی اور چودھری رحمت علی کی چھوٹی بہن ہیں۔

mahnaz liaqat ali brep phD

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
43028