Chitral Times

Dec 3, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ڈی ایم کے زیراہتمام چترال میں احتجاجی جلسہ

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) پی ڈی ایم کے زیراہتمام آج نماز جمعہ کے بعد پی آئی اے چوک چترال میں مولانا عبد الرحمن امیر جمعیت العمائے اسلام لوئرچترال کے زیر صدارت ایک جلسہ منعقد ہوا۔ جس میں حسب اختلاف کے پارٹیوں کے نمائندگان نے موجودہ حکومت کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ملک میں حالیہ بے تحاشہ مہنگائی اور ناکام خارجہ پالیسی پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا گیا۔ احتجاجی جلسہ سے صدر جلسہ مولانا عبد الرحمن کے علاوہ، پی ایم ایل این کے محمد کوثرایڈوکیٹ،پیپلز پارٹی کے محمد حکیم ایڈوکیٹ، عوامی نیشنل پارٹی کے سردار احمد،اےاین پی کے ایم آئی خان ایڈوکیٹ، مولانا جمال ناصر، عبد الولی خان ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ میں ناکام ترین حکومت ہے اور نااہل حکمرانوں کے ہاتھوں اخری سانس لے رہی ہے ۔ بہت جلد اس کا دھڑم تختہ کیا جائےگا۔مقرریں نے چترال کے اندر ہوشربا مہنگائی اور سڑکوں کی ناگفتہ بہ حالت خصوصا استاروپل کی بحالی میں حکومت کی عدم توجہی پر انتہائی غم وغصہ کا اظہار کیا گیا۔ جلسہ کے اخر میں آئندہ کے لائحہ عمل طے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

pdm jalsa chitral pia chowk4
pdm jalsa chitral pia chowk1
پی ڈی ایم کے زیراہتمام چترال میں احتجاجی جلسہ

شیئر کریں: