Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اعلی تعلیم کیلئے کوشان ادارہ ’روز‘ کی طرف سےایک اورطالب علم وجاہت اللہ کو سکالرشپ دیاگیا

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال میں با صلاحیت مگر مالی مسائل سے دوچار طلباء وطالبات کی اعلیٰ تعلیم کے حصول میں اعانت فراہم کرنے والا ادارہ ROSE کے دفتر میں جمعرات کےروزمنعقدہ ایک مختصر تقریب میں ریشن گول اپر چترال سے تعلق رکھنے والے وجاہت اللہ ولد شاہد اللہ کو بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں داخلہ لینے پر ایڈمشن اور ہاسٹل اخراجات کے لئے 42 ہزار روپے کا اسکالرشپ دیا گیا۔

خیبر پختونخوا بار کونسل کے رکن سید فرید حسین جان مہمان خصوصی اور اور چترال ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر آصف علی شاہ اس موقع پر مہمان اعزاز تھے جنہوں چیک طالب علم کے حوالے کیا۔ سید فرید حسین جان نے اس موقع پر سالانہ ایک لاکھ روپے ROSE کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس نوبل کاز کو آ گے لےجانے کے لئے وہ مقدور بھر کوشش کرتے اپنی تمام تعلقات، توانائی اور وسائل بروئے کار لائیں گے۔

ڈاکٹر آصف علی شاہ نے بھی یقین دلایا کہ وہ ڈاکٹرز کمیونٹی کو اس نیک مشن میں شامل کریں گے۔ چیرمین ROSE ہدایت اللہ نے کہا کہ ROSE تمام چترالیوں کا چیریٹی ادارہ ہے جس میں وہ دل کھول کر عطیات دے رہے جس کے نتیجے میں ادارہ اعلیٰ تعلیم کے حصول میں میں اسٹوڈنٹس کی مالی امداد کرکے انہیں تعلیم جا سلسلہ جاری رکھنے کے قابل بنارہی ہے۔

اںہوں نے ROSEکے ساتھ قدم پڑہانے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وجاہت اللہ کو تعلیم کے احترام تک مالی معاونت جاری رکھا جائے گا۔ اس موقع پر چیرمین ہدایت اللہ کے علاوہ ROSE کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان محمد عبیرخان، عبید الرحمن بھی موجود تھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
43003