Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پریڈ گراونڈ میں چترال کے خواتین کی دوڑلگانے کا عمل قابل مذمت ہے۔۔جماعت اسلامی

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) جماعت اسلامی لوئر چترال کے زمہ داران کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت مولانا اخونزادہ رحمت اللہ امیر جماعت اسلامی لوئر چترال دفتر جماعت اسلامی میں منعقد ہوا جس میں دوسرے امور کے علاؤہ گزشتہ روز پیریڈ گراؤنڈ میں نوخیز چترالی بیٹیوں کی دوڑ لگانے کی بھر پور طریقے سے مذمت کی گئی اور پہلی بار چترال جیسے پردے والی اور پر امن علاقے میں فزیکل ٹیسٹ کے نام سے چادر اور چار دیواری کے حدود کو پامال کر کے غیر شرعی عمل کا اچانک اور بر ملا آغاز کرنے پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ یہ چترال کے غیرت مند مسلمان عوام کیلیے انتہائی باعث شرمساری اور اسلامی پردے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔

اسلیے اجلاس کی وساطت سے صوبائی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر تحقیقات کرکے اس مذموم عمل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔بصورت دیگر آیندہ کسی شیطانی عمل کو بزور بازو مٹانے کا از خود بندوبست کیا جایے گا


شیئر کریں: