Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کی معاشی اور صنعتی ترقی کانفرنس دسمبر کے تیسرے ہفتے میں پشاورمیں منعقد ہوگی

شیئر کریں:

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے معاشی اور صنعتی ترقی کانفرنس دسمبر کے تیسرے ہفتے میں پشاورمیں منعقد کی جائےگی جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان تین روزہ کانفرس کا افتتاح کرینگے اور کانفرس میں ملک بھر سے ممتاز کاروباری حضرات ، ایف پی سی سی آئی کے اعلیٰ قیادت شریک ہوگی جس میں سپیشل اکنامک زون، ٹورازم، ہائیڈل، معدنیات، صنعت وتجارت ، فوڈ ویجیٹبل کی ترویج وفروغ اور ارندو وشاہ سلیم بارڈر سٹیشن کو فعال بنانے کے لئے اقدامات کے حوالہ سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا، نوجوانوں کو سی پیک اور سنٹرل ایشیاءکے تناظر میں مطلوبہ تربیت، چائنا اور دیگر زبانوں کے سپیشل کورسز کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

اس حوالے سے خیبرپختونخوا بورڈ آف انوسمنٹ اینڈ ٹریڈ آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کے پی بی او آئی ٹی کے چیف ایگزیکٹیو حسن داﺅد بٹ، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا کے کوآرڈینٹیرسرتاج احمد خان،سمیڈا پراونشل چیف راشد امان ، ڈائریکٹر ٹی ڈیپ اطلس خان، اسسٹنٹ کمشنر چترال تانیہ راشد، منیجرسائبرنیٹ سفیرخان، غنضفرعلی منیجنگ ڈائریکٹرسمال انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ بورڈ، سعید احمد بنک آف خیبر، سلیم الدین ایکٹیڈ، تعیمورالرحمان ڈی جی ٹیوٹا، اے ڈی پیڈو فواد رﺅف، اشفاق خان ٹورازم ، الیاس حسن ای آر کے پی،طاہر ملک پاورٹی الیویشن، نائب صدر چترل چیمبر لیاقت خان سمیت دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ چترال سپیشل اکنامک زون کے لئے 40 ایکٹر اراضی پہلے جبکہ 10کنال اراضی مزید حاصل کرلی گئی جس کیلئے بزنس پلا ن بھی منظور ہوچکاہے۔

اجلاس میں ہائیڈل سے بجلی بنانے کے لئے چھوٹے بجلی گھروں کے قیام، وسطی ایشیائی ریاستوں سے تجارت بڑھانے کے لئے ارندوشاہ سلیم بارڈر فعال کرنے، اپر چترال میں سیاحت کے فروغ ورمائن ومنرل کے جدید مشینری سے نکالنے کے لئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیاگیا۔ اجلاس میں کانفرنس کے موقع پروومن انٹرپینورشپ، یوتھ سکل ڈیویلپمنٹ کی ترویج اورچترال کے مقامی مصنوعات کی نمائش کا بھی فیصلہ کیاگیا۔ اجلاس میںزراعت کی ترقی کے لئے زمینداروں کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اورانہیں جدید آلات کے ذریعے فارمنگ کرنے کی تربیت دینے کے لئے محکمہ زراعت سے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیاگیا۔

اجلاس میں ارندو اور شاہ سلیم بارڈر کا دورہ کرنے اور ارندو، شاہ سلیم بارڈ رسٹیشن کو کسٹم حکام کیساتھ مل کرفعال کرکے باقاعدہ تجارت کے لئے کھولنے کا فیصلہ ہوا۔

اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان نے چترال کی معاشی اور صنعتی ترقی میںصوبائی اور وفاقی محکموں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ چترال کے پانچ علاقوں کو سیاحتی زون میں شامل کرنے اورسیاحتی درجہ دینے پر حکومت کے مشکورہیں ۔

صنعتی ترقی کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان ،معاون خصوصی کامرس اینڈ انڈسٹریز کریم خان ،صوبائی وزرائ،سیکرٹری کامرس جاوید مروت اور ایف پی سی سی آئی کے صدر نثار انجم ، چیمبرز اور ممتاز کاروبار حضرات کو خصوصی دعوت نامے بھیج دیے جائینگے اوروزیر خارجہ نے اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی قبو ل کرلی ہے ۔انہوں نے کہاکہ چترال کو بزنس ٹائیکون بنانے کے لئے مقامی لوگوںکو صنعتی زون میں چھوٹے چھوٹے پلاٹ الاٹ کیے جائے تاکہ چترال کی ترقی کے ساتھ چترالیوں کی بھی معاشی حالت بہتر ہوسکیں۔ انہوں نے کہاکہ تین روزہ کانفرس میں پولومیچ کے ساتھ چترالی کھانے ، ثقافت، مصنوعات کی نمائش اور چترالی کی خصوصی cuisine بھی لگایا جائے گا۔

fpcci meeting peshawar1
fpcci meeting peshawar

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
42965