Chitral Times

Oct 28, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا کے امم خواجہ چترالی نے نیشنل جونیئر انڈر16 ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

شیئر کریں:

پشاور( نمائندہ چترال ٹائمز)خیبرپختونخوا کے امم خواجہ نے نیشنل جونیئر انڈر16 ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جیت لی خواتین انڈر16 مقابلوں میں واپڈا کی پرنیا نے سندھ کی حور کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ۔،مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیارخان خٹک نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کفایت اﷲ سیکرٹری عثمان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس امجد اقبال ، سینئر کوچ شاہ فیصل سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام جاری انڈر 16 نیشنل جونیئرگیمز کے سلسلے میں ٹیبل ٹینس لڑکوں اور لڑکیوں کے ایونٹس کا فیصلہ ہوگیا۔ انڈر 15 ٹیم ایونٹ میں خیبر پختونخوا نے پہلی، پنجاب نے دوسری اور آرمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انڈر 18 میں واپڈانے پہلی، خیبر پختونخوا نے دوسری اور آرمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انڈر 16 سنگلز میں خیبر پختونخوا کے امم خواجہ نے پہلی، پنجاب کے احمد نے دوسری اور خیبر پختونخوا کے حسیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

انڈر 15 سنگلز میں خیبر پختونخوا کے شایان نے پہلی، حسیب نے دوسری اور پنجاب کے احمد نے تیسری، انڈر 18 سنگلز میں آرمی کے فیضان نے پہلی، خیبر پختونخوا کے امم نے دوسری اور واپڈا کے باسط نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لڑکیوں کے انڈر 15 ٹیم ایونٹ میں سندھ نے پہلی، خیبر پختونخوا نے دوسری اور پنجاب نے تیسری، انڈر 18 میں سندھ نے پہلی، خیبر پختونخوا نے دوسری اور پنجاب نے تیسری پوزیشن، انڈر 16 سنگلز میں واپڈا کی پرنیا نے پہلی، سندھ کی حور نے دوسری اور سندھ ہی کی سمن نے تیسری، انڈر 15 میں سندھ کی حقہ نے پہلی، سندھ ہی کی حور نے دوسری اور سمن نے تیسری، انڈر 18 میں واپڈا کی پرنیا نے پہلی، سندھ کی ماریہ نے دوسری اور پنجاب کی شازمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یادرہے کہ امم خواجہ پشاور میں مقیم چترال کے سینئرصحافی نادرخواجہ کے فرزند ارجمند ہیں۔نادرخواجہ کے دو بیٹے قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

table tenus winner2
table tenus winner

شیئر کریں: