Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنراپرچترال کا ڈی ایچ او کے ہمراہ پولیو مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ

شیئر کریں:

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) ضلع اپر چترال میں پولیو سے بچاو کے قطرے پلاانے کا مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ منگل کے روز شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ڈاکٹر فیاض رومی ڈی ایچ او اپر چترال، ڈاکٹر سردار نواز ودیگرکے ہمراہ اپر چترال میں جاری پولیو مہم کے سلسلے میں مختلف پولیو ٹیموں کا دورہ کیا اور ان کےکارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعدد گھروں میں جاکر Door Marking اور بچوں کےfinger prints چیک کئے۔ دوران انسپکشن Refusal کیس کے حوالے سے کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی اور پولیو ٹیموں کے کارکردگی کو تسلی بخش پایا۔

انہوں نے اس مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے پولیو ٹیموں کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ڈی سی نے کہا کہ یہ ایک نیشنل کاز ہے اور بطور شہری اپنے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ہم سب کی زمہ داری ہے اس طرح ضلع اپر چترال کو پولیو سے پاک ضلع بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے ہمارے مستقبل ہیں اور اپنے نونہالوں کو اپاہچ ہونے سے بچانے کے سلسلے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

DC upper polio campaign7
DC upper polio campaign6
DC upper polio campaign chitral3
DC upper polio campaign chitral1
DC upper polio campaign chitral
DC upper polio campaign

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
42878