Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیرزادہ کی کوششوں سے اپرچترال کیلئے بے مثال ترقیاتی منصوبے منظورہوئے۔شہزادہ سکندر

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے کوآرڈینیٹر شہزادہ شہزادہ سکندر الملک نے صوبائی حکومت سے اپرچترال کے لئے بے مثال ترقیاتی منصوبے منظور کرانے پر وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی وزیرزادہ کا شکریہ ادا کیا ہے ایک اخباری بیان میں اُنہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے اپر چترال میں پولوگراونڈز کی بحالی،انفراسٹرکچرکی تعمیر اور کورونا وباء کے دوران غریبوں کی مدد کے لئے جو منصوبے منظور کئے ان کے ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی یہ کام وزیراعلیٰ محمود خان کی ذاتی دلچسپی اور معاون خصوصی وزیرزادہ کی شبانہ روز محنت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

اُنہوں نے اس امر پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا کہ اپر چترال کے لوگ اپنے مسائل کے حل کے لئے معاون خصوصی سے کسی بھی وقت بلاروک ٹوک مل سکتے ہیں اور ان کی ذاتی دلچسپی سے لوگوں کے مسائل حل ہوتے ہیں۔اُنہوں نے لاک ڈاون کے دوران ہاسٹلوں میں چترال لوئر اور چترال اپر کے طلباء اور طالبات کو جگہ دینے پربھی صوبائی حکومت اور معاون خصوصی وزیرزادہ کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ معاون خصوصی وزیرزادہ کی کوششوں سے چترال لوئیر اور چترال اپر سے تعلق رکھنے والے طلباء اور طالبات کو ایس او پیز کی روشنی میں لاک ڈاون کے دوران ہاسٹلوں میں قیام کی اجازات دے دی گئی یہ چترال کے دوضلعوں کے ساتھ صوبائی حکومت،وزیراعلیٰ محمود خان،وزیر تعلیم کامران بنگش اور معاون خصوصی وزیرزادہ کی بے لوث کا مظہر ہے۔


شیئر کریں: