Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج کا مختلف کاروباری مراکز کا دورہ، ایس اوپیز پرعمل کرنیکی ہدایت

شیئر کریں:

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنا ن نے اپر چترال کے مختلف کاروباری مقامات، ہوٹلز اور پبلک مقامات کا دورہ کیا۔ دوران انسپکشن انہوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ماسک پہنے، سنیٹائزر کا استعمال کرنے اور کورونا وائرس سے محفوظ رہنے سے متعلق دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بازاروں میں زائدالمیعاد اشیاء خوردونوش کے معیاربھی چیک کئے اور سرکاری نرخنا مے کے عین مطابق اشیاء خوردونوش فروخت کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

aac matuj shah adnan2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
42851