Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترالی طالب علموں کو ہاسٹلوں میں رہ کرتعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔ سلیم خان

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) سابق صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی چترال کے صدر سلیم خان نے پشاور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے چترالی طلبا پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف فوری انکوائری کا مطالبہ کیا ہے ۔

چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ چترال کے دوردراز علاقوں میں انٹرنیٹ سہولت موجود نہیں جبکہ تمام تعلیمی اداروں نے آن لائن کلاسیں لینے کی ہدایت کی ہے ایسے میں چترالی طلبہ کہا ں جائیں گے۔
پشاور یونیورسٹی کے پروسٹ آفس میں بلاکر طلبا کو تشدد کا نشانہ بنانا اور بعد میں پولیس کے زریعے چارگھنٹے تک انھیں حبس بے جامیں رکھنا تعلیم کی بھی توہین ہے ۔


انھوں نے گورنر خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ چترالی طلبہ کے ساتھ زیادتی اورظلم کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائےاور ملوث انتظامیہ کوبرطرف کیا جائے۔ اورچترالی طالب علموں کو ہاسٹلوں میں رہ کر تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔


شیئر کریں: