Chitral Times

Feb 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سے تورکہو جانے والی گاڑی کو کاری کے مقام پر حادثہ، تمام مسافر محفوظ رہے

شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ ) لوئر چترال ٹاون سے اپر چترال تورکھو ریچ جاتے ہوئے ایک ہائی لکس ڈاڈسن لوئر چترال کے مقام کاری میں الٹ گئی، واقعے کی اطلاع ریسکیو 1122 کو ملتے ہی ریسکیو 1122کی میڈیکل ٹیم موقعے پر پہنچی اور گاڑی میں سوار چار افراد جوکہ معمولی زخمی ہوئے تھے ان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کیا، حادثے کے وقت گاڑی میں چھ افراد سوار تھے جن میں سے دو معجزانہ طور پر محفوظ رہے، ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کو ریسکیو 1122 کے جوانوں نے ریسکیو ریکوری وہیکل کے زریعے ریکور کر کے مالک کے حوالے کر دیا.

rescue 1122 chtiral1
rescue 1122 chtiral
accident and rescue 1122 chtiral

شیئر کریں: