Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترالی طلبہ کا پشاور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف پشاور پریس کلب اورگورنرہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ )چترال اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہفتہ کے روز پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔جس میں پشاور یونیورسٹی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے گزشتہ دن چترالی طلباٗ پر تشدد کی بھر پور مذمت کی گئی ۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے طلبا رہنماوں نے کہا کہ پشاور یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے پولیس گردی اور چارگھنٹے تک طلبا کو بیغیر کسی جرم کے حوالات میں بند کرنا انسانی حقوق کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

انھوں ںے مطالبہ کیا کہ چترالی طلبہ کو خصوصی طور پر ہاسٹل میں رہنے کی اجازت دی جائے بصورت دیگر ان کی قیمتی تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ چترال کے دیہات میں انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں اس صورت حال میں وہ کسطرح آن لائن کلاسیں لیں گے اورنہ ہوم ورک کرسکیں گے۔

احتجاجی مظاہرین سے تحریک تحفظ حقوق چترال کے صدر پیرمختار نے بھی خطاب کیا۔ اوراپنی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کی۔


احتجاجی مظاہرین سے مقامی پولیس اور انتظامیہ کی گفت شنید کے بعد احتجاجی مظاہرہ پیر کے دن تک ملتوی کردیا گیا۔ پیر کے دن گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

Chitrali student protest peshawar pressclub
Chitrali student protest peshawar pc
Chitrali student protest peshawar22
Chitrali student protest peshawar2
chitrali student torture pu

شیئر کریں: